ناندیڑ:8?اکتوبر(راست)6 اکتوبر بروز اتوار حضور امین شریعت حضرت سبطین رضاخان بریلوی علیہ الرحمہ کے عرس کے موقع پر بعد نماز عشاء نوری مسجد اشرف نگر ہنگولی گیٹ ناندیڑ میں ایک عرس پاک کا پروگرام منعقد ہوا جس میں بلبل باغ مدینہ قاری عبدالرشید صاحب نے نعت و منقبت کے گلدستہ پیش فرمایا اور بعدئہ نقیب اہل سنت مولانا محمد تراب الدین صاحب رضوی نے حضور امین شریعت ؒکی حیات و خدمات کے حوالہ سے مختصر خطاب فرمایا۔ اس موقع پر مفتی منشاد صاحب قبلہ نے بھی حضور امین شریعت ؒکی حیات کے کچھ گوشوں پر روشنی ڈالی اورآپکے نقش قدم پر چلنے کا پیغام دیا۔اس موقع پر مولانا صادق رضا، مولانا عبدالعظیم رضوی ،حافظ مولیٰ علی ودیگر علماءوائمہ موجود تھے۔مفتی محمد مرتضی صاحب رضوی مصباحی کی دعائ پر محفل اختتام کو پہونچی۔ جناب الحاج غلام نبی صاحب رضوی ،الحاج جیلانی صاحب رضوی حاجی الیاس صاحب بھوکر والے ، عبد الرزاق بھائی، حاجی الیاس وندھانی بھی موجود تھے۔مریدین حضور امین شریعت ؒو جمیع وابستگان سلسلہ قادریہ رضویہ کے تعاون سے یہ پروگرام کامیاب ہوا۔