ناندیڑ:8اکتوبر ( راست) غواض بہر معرفت،آفتاب ولایت، پیکر رشد و ہدایت، نبیرہ¿ اعلیٰ حضرت، شبیہہ مفتی اعظم، امین شریعت، حضرت محمد سبطین رضا خان علیہ الرحمہ ( بریلی شریف) کے تیسرے سالانہ عرس کے ضمن میں عاشقان امین شریعت( سبطین رضا) و تنظیم برق رضا ناندیڑ کی جانب سے 9اکتوبر بروز منگل بعد نماز عشاءاحاطہ درگاہ حضرت یتیم شاہ ولی قادریؒ، چوک بازار، ناندیڑ میں ایک جلسہ عام پیر طریقت، خلیفہ حضور امین شریعت و حضور جمال ملت حضرت علامہ و مولانا حضور گلزار ملت گلزار احمد نوری رضوی صاحب قبلہ کی سرپرستی میں عمل میں آرہا ہے۔ جس میںمقرر خصوصی خطیب گجرات، خلیفہ¿ حضور امین شریعت و تاج الشریعہ حضرت علامہ و مولانا الحاج ذاکر رضا صاحب ( صدر شرعی دفتر، مکتب رضا، سورت، گجرات) کا خطاب نایاب ہوگا۔ تمام عاشقان اولیائ، غوث و خواجہ کے دیوانوں اور اعلیٰ حضرت کے چاہنے والوں سے پُرخلوص اپیل کی جاتی ہے کہ اس جلسہ میں شرکت فرماکر جلسہ کو کامیاب بنائیں۔ بعد جلسہ نیاز کا اہتمام رہے گا۔