ناندیڑ:28ستمبر کو میڈکل شاپ بند رکھنے کا اعلان

ناندیڑ:26ستمبر(ورق ِ تازہ نیوز ) آل انڈین ورجن کیمسٹ اینڈ ڈسٹربیوٹرس(AIOCD) کی جانب سے 28ستمبر کو میڈیکل شاپ بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ میڈیکل شاپ اونرس ایک روزہ احتجاجی ہڑتال کرتے ہوئے تمام میڈیکل شاپس کو بند رکھیں گے۔یہ احتجاج ملک بھر میں کیا جائے گا۔ ملک گیر ہڑتال کی وجہ سے ریاست مہاراشٹر میں بھی میڈیکل شاپس بند رہےں گے۔ بند کی وجہ آن لائن طریقے سے ادویات کی خریداری پر قد غن لگانے کا مطالبہ ہے۔ میڈیسن کی خریداری آن لائن مےں بے تحاشہ ہونے لگی ہے۔ آن لائن ادویات خریداری سے1.5کروڑ کنبے متاثر ہورہے ہےں ۔مےڈےکل شاپس مےں خریداری کم ہوگئی ہے‘ اس سے جڑے افراد کے کنبوں کی روزی روٹی کا مسئلہ سر اُٹھا رہا ہے۔ AIOCD نے کہا کہ آن لائن ادویات کی خریداری ‘ادوےہ کے معیار اور معیاد کار سے متعلق معلومات عوام کو حاصل نہےں ہو ںگے۔ جس سے مریضوں کی صحت پر انتہائی برا اثر پڑ سکتا ہے۔مزید کہا کہ28ستمبر کو اسپتال ‘نرسنگ ہوم‘ کے علاوہ دیگر مقامات پر مےڈےکل شاپس بند رہےں گے۔ مریضوں کو پےشگی آگہی کےلئے ابھی ہڑتال کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ناندیڑ کیمسٹ اینڈ ڈرگس ایسوسی ایشن نے بند منانے کااعلان کیا ہے۔ اسلئے ناندیڑضلع بھر کی میڈیکل دوکانیں 28 ستمبر کو بند رہیں گی،

Leave a comment