گری راج کے بیان پر چراغ پاسوان کا سخت حملہ، کہا ’دہلی الیکشن میں پارٹی اپنا حشر دیکھ چکی‘

مودی حکومت میں وزیر گری راج سنگھ کے ذریعہ پورنیا میں دیے گئے متنازعہ بیان پر لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی) رکن پارلیمنٹ چراغ پاسوان کا سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔ این ڈی اے میں شریک پارٹی ایل جے پی مودی حکومت کے ہر فیصلے میں ہمیشہ ساتھ کھڑی رہتی ہے، حتیٰ … Read more

’میں ہندو ہوں، اور شرمندہ ہوں‘

شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف شاہین باغ کی طرز پر ہو رہے ’پارک سرکس میدان‘ مظاہرہ میں بدھ کی شب تقریباً ساڑھے نو بجے فلم اداکار ذیشان ایوب کی بیوی رسیکا اگاشے پہنچیں اور وہاں بیٹھی خواتین کی ہمت کو خوب سراہا۔ رسیکا خود بھی اداکاری اور ہدایت کاری شعبہ سے … Read more

چین میں کورونا وائرس سے 2236 افراد لقمہ اجل

بیجنگ: چین میں کورونا وائرس سے مزید 118 افراد کی موت ہوجانے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 2236 ہوگئی ہے جبکہ 889 نئے معاملے آنے سے اب تک 75465 مریضوں میں اس انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے۔ چین کی قومی ہیلتھ کمیشن نے جمہ کو بتایا ہےکہ ہوبئی صوبے میں سب سے زیادہ … Read more

یو پی کی جیلوں میں بند 200 کشمیریوں کو نہیں بھول سکتی: نائلہ علی خان

سری نگر: معروف مصنفہ ڈاکٹر نائلہ علی خان نے ملک کی مختلف ریاستوں کے جیلوں میں مقید 2 سو کشمیری نوجوانوں اور ان کے اہل خانہ کی حالت زار پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان میں سے بیشتر اپنے کنبوں کے واحد کفیل تھے۔ انہوں نے کہا کہ مقید نوجوانوں کے افراد … Read more

’پاکستان زندہ باد‘ نعرہ لگانے والی امولیہ لیونا کے خلاف ملک سے غداری کا کیس درج

شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف بنگلورو کی ایک تقریب میں ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگانے والی لڑکی امولیہ لیونا کے خلاف ملک سے غداری کا کیس درج کر لیا گیا ہے۔ ساتھ ہی اسے 14 دن کی عدالتی حراست میں بھی بھیج دیا گیا ہے۔ امولیہ لیونا نے آل انڈیا مجلس … Read more

بہار میں اساتذہ کے ساتھ حکومت کا ہٹلر شاہی رویہ جمہوری قدروں کے منافی: کانگریس

پٹنہ: بہار کانگریس نے یکساں کام کے عوض یکساں تنخواہ سمیت دیگر مطالبات کی حمایت میں غیر معینہ مدت ہڑتال پر گئے ریاست کے پرائمری سے لے کر ہائی اسکول کے نیوجت اساتذہ کی تنخواہ روکے جانے اور برخاستگی کی کاروائی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے آج کہاکہ نتیش حکومت ہٹلر شاہی اورجمہوری … Read more

مودی کا دماغ مسلمانوں کے خلاف لیکن سی اے اے ہر ہندوستانی کے خلاف، اروندھتی رائے

جے پور کے شاہین باغ کے نام سے مشہور شہید ی یادگار پر شہریت ترمیمی قانون اور مجوزہ این آر سی کے خلاف مظاہرہ کر رہے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے عالمی شہرت یافتہ مصنفہ اروندھتی رائے نے کہا کہ مودی حکومت کا دماغ صرف مسلمانوں کے خلاف کام کرتا ہے لیکن شہریت ترمیمی قانون … Read more

’احتجاجی افراد کو غدار یا ملک مخالف قرار نہیں دیا جاسکتا‘

نواب علی اختر اقتدار کے نشے میں چور بی جے پی اوراس کے حواریوں کی جانب سے حکومت کے فیصلے کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو’غدار‘اور’پاکستان حامی‘ کہے جانے سے یہ تو ثابت ہوگیا ہے کہ بھگوا بریگیڈ اپنی عارضی طاقت کے زعم میں ملک کے سیکولر شہریوں کی صدائے احتجاج کو دبانے اورحکومت کے … Read more

’سسودیا نے مقدمے کی معلومات چھپائی!‘ الیکشن رد کرنے کی عرضی دائر

نئی دہلی: نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا پر اسمبلی انتخابات کے لیے دائر حلف نامہ میں مقدمے کی معلومات ظاہر نہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کا الیکشن رد کرنے کے لیے راشٹر وادی پارٹی کے صدر پرتاپ چندر نے دہلی ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی ہے۔ چندر نے جمعرات کو بتایا … Read more

’ہندوستان میں جب تک شاہین باغ جیسی بیٹیاں ہیں اس کا کوئی کچھ بگاڑ نہیں سکتا‘

نئی دہلی: قومی شہریت (ترمیمی) قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلاف شاہین باغ میں خاتون مظاہرین کے حق مظاہرہ کا دفاع کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے مقرر کردہ مذاکرات کار سادھنا رام چندر نے کہاکہ ہندوستان میں جب تک حق بولنے والی شاہین باغ جیسی بیٹیاں ہیں اس وقت تک ہندوستان … Read more

’معافی نامہ لکھنے والے آزدی کے لئے جان قربان کرنے والوں سے شہریت کا ثبوت مانگ کر رہے ہیں‘

کشن گنج: قومی شہریت ترمیمی قانون، این آر سی اور این پی آر کے خلاف اپنے موقف میں شدت لاتے ہوئے جواہر لال نہرو یونیورسٹی طلبہ یونین کے سابق صدر ڈاکٹر کنہیا کمار نے کہا کہ انگریزوں کو معافی نامہ لکھنے والے، ملک کی آزدی میں جن کے آباو اجداد نے اپنی جان قربان کی … Read more

ہاتھیوں کے ساتھ تصادم میں ہر سال جاتی ہے 500 لوگوں کی جان!

گاندھی نگر: ہاتھیوں کے رہنے والے علاقوں میں انسانی آبادی کے بس جانے سے ملک میں ہاتھیوں اور انسانوں کے درمیان جدو جہد بڑھتی جا رہا ہی ہے اور ہر سال تقریباً 500 افراد کو اس میں اپنی جان گنوانی پڑتی ہے۔ ’انٹرنیشنل یونین فار كنزرویشن آف نیچر‘ (آئی یو سی این) میں ایشیائی ہاتھیوں … Read more

جسم سے خون نکلنے کی انوکھی جلدی بیماری کا تلنگانہ کے سرکاری اسپتال میں کامیاب علاج

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ کے سرکاری اسپتال میں ایک 11 سالہ لڑکے کا کامیاب علاج کیا گیا جو انوکھی جلدی بیماری سے متاثر تھا۔ اس کے علاج کے لئے حالانکہ اس کے والدین نے لاکھوں روپئے کارپورپٹ اسپتالوں میں خرچ کئے۔ ضلع کے مدھوگلاپلی منڈل کا شنکر ریڈی انوکھی جلدی بیماری ہیماٹیڈروسس (Hematidrosis) کا … Read more

کیرالہ: وزیر اعلیٰ وجین کا سڑک حادثے میں 20 افراد کی موت پر تعزیت کا اظہار

ترووننتپورم: کیرالہ کے وزیراعلی پنارائی وجین نے جمعرات کو تمل ناڈو کے تروپور ضلع کے اویناشی کے نزدیک قومی شاہراہ پرایک لاری کے کیرالہ ریاستی ٹرانسپورٹ کارپوریشن (کے ایس آرٹی سی) کی بس سے ٹکرانے کی وجہ سے ہوئے حادثے میں 20 افراد کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ سرکاری ریلیز کے … Read more

شاہین باغ: سی اے اے کی واپسی کے علاوہ کوئی حل منظور نہیں، خاتون مظاہرین

نئی دہلی: شاہین باغ مظاہرین اور سپریم کورٹ کی جانب سے مقرر کئے گئے مذاکرات کاروں کے موقف میں ہی بنیادی فرق ہے اور وہ فرق یہ ہے کہ مظاہرین شہریت ترمیمی قانون اور مجوزہ این آر سی کے حل پر بات کرنا چاہتے ہیں جبکہ مذاکرات کار سڑک خالی کرانے پر بات کرنا چاہتے … Read more

فصل بیمہ پریمم میں رعایت پر سو فیصد کی کٹوتی، کسان کے پیٹ پر لات: کانگریس

نئی دہلی: حکومت کی طرف سے کسان فصل بیمہ کا پریمیم 2 فیصد سے بڑھا کر 27 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس پر کانگریس کا اعتراض ظاہر کیا ہے۔ کانگریس نے کہا کہ حکومت نے اناج پیدا کرنے والے کسان کے پیٹ پر لات ماری ہے اور اسے بےیار و مددگار چھوڑ … Read more

’سی اے اے اور این پی آر کی آڑ میں ہندو راشٹر بنانے کا کھیل‘

ممبئی: جمعیۃ علماء ہند کے صدرمولانا سیدارشدمدنی نے ممبئی میں شروع ہو رہے جمعیۃ علماء ہندکے چار روزہ مجلس عاملہ اور مجلس منتظمہ کے اجلاس سے قبل ممبئی کے مراٹھی پتر کار سنگھ میں ایک پر ہجوم پریس کانفرنس میں صحافیوں سے گفتگو کی۔ اس دوران ارشد مدنی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے … Read more

یو پی: بی جے پی رکن اسمبلی کے بیٹے پر لگا دلت ملازم کو پیٹنے کا الزام، گرفتاری کا مطالبہ

اتر پردیش کے بی جے پی رکن اسمبلی سریندر سنگھ کے بیٹے ہزاری سنگھ پر ایک دلت ملازم کو پیٹنے کا الزام لگا ہے۔ تحصیل دفتر کے سینکڑوں ملازم نے بدھ کو ہوئے اس واقعہ پر ہزاری سنگھ کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے تھانہ پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ خبروں کے مطابق جمدھاریوا گاؤں میں … Read more

دہلی: ڈاکٹر کفیل کی رہائی کے لئے یوپی بھون پر مظاہرہ، جامعہ کے متعدد طلبا پولیس حراست میں

نئی دہلی: اتر پردیش میں سیاسی اور سماجی کارکنان کے خلاف استعمال کیے جانے والے سخت قوانین کے خلاف جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبہ نے جمعرات کو یہاں اتر پردیش بھون کا گھیراؤ کرنے کی کوشش کی لیکن پولیس نے انھیں حراست میں لے لیا۔ UPDATE:- 20 Feb 2020 1:20 PM People have been detained … Read more

اپہار آتشزدگی سانحہ: متاثرین کی ’كيوریٹو عرضی‘ خارج، انسل برادران نہیں جائیں گے جیل

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے اپہار سینما آتشزدگی سانحہ میں لاپروائی کے مجرم اورملک کے جانےمانے بلڈر انسل برادران کو بڑی راحت دیتے ہوئے آتشزدگی شکار کی ایسوسی ایشن کی كيوریٹو عرضی خارج کردی ہے۔ اب سشیل انسل اور گوپال انسل کو جیل نہیں جانا پڑے گا۔ چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے، جسٹس بی آر … Read more

’نیشنلزم‘ لفظ پر موہن بھاگوت کو اعتراض، کہا ’اس لفظ میں ہٹلر کی ہے جھلک‘

جس نیشنلزم کے نام پر بی جے پی اپنی سیاست کو آگے بڑھا رہی ہے، اسی نیشنلزم پر آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے سوال کھڑے کر دیے ہیں۔ جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی میں آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے ایک پروگرام میں حصہ لیا اور کہا کہ نیشنلزم جیسے لفظ کا استعمال … Read more

تمل ناڈو: دردناک سڑک حادثہ میں 20 افراد ہلاک، تقریباً 2 درجن زخمی

تمل ناڈو کے تروپور ضلع واقع اویناشی شہر کے پاس جمعرات کی صبح روڈویز بس اور لاری کے درمیان ٹکر میں 20 لوگوں کی دردناک موت ہو گئی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق مہلوکین میں 14 مرد اور 6 خواتین شامل ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس اندوہناک حادثہ میں کم و بیش دو … Read more

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف بہار کی خانقاہوں نے اٹھایا بڑا قدم

شہریت ترمیمی قانون کے خلاف پورے ہندوستان میں عام لوگ تو سڑکوں پر نظر آ ہی رہے ہیں، کئی سماجی و ملی تنظیموں نے بھی اپنے اپنے طور پر اس سیاہ قانون کے خلاف علم بلند کرنا شروع کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں بہار کی خانقاہوں نے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے 19 فروری … Read more

بیچاری زبیدہ بیگم کا اب کیا ہوگا؟ ہندوستان میں شہریت کا متنازع قانون۔

بھارت کے شمال مغربی صوبے آسام کے شہرگوہاٹی سے کوئی ایک سوکلومیٹر دور ضلع بکسا واقع ہے، جہاں پچاس سالہ زبیدہ خاتون عرف زبیدہ بیگم ایک عرصے سے اپنی بھارتی شہریت ثابت کرنے کے لیے قانونی جنگ لڑ رہی ہیں۔ زبیدہ بیگم نے اپنی شہریت ثابت کرنے کے لیے پندرہ سرکاری دستاویزات فارنرز ٹریبونل میں … Read more

جس طرح سے سی وی سی کی تقرری ہوئی اس طرح تو چپراسی کی بھی تقرری نہیں ہو سکتی: کانگریس

کانگریس نے چیف ویجلنس کمشنر (سی وی سی) اور ویجلنس کمشنر (وی سی ) کی تقرری کو اداروں کو تباہ کرنے کی ایک اور مثال قرار دیتے ہوئے اسے غیر قانونی قرار دیا اور الزام لگایا کہ اس میں طریقہ کار پر عملدرآمد ہی نہیں کروایا گیا ہے۔ کانگریس کے ترجمان منیش تیواری نے بدھ … Read more

شاہین باغ پر کوئی بات نہیں ہوئی، شاہ سے مل کر کام کریں گے: کیجریوال

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے بدھ کے روز وزیر داخلہ امت شاہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس دوران دہلی سے متعلق مختلف ترقیاتی امور پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد عام آدمی پارٹی کے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل سے دونوں رہنماؤں کی تصاویر شیئر … Read more

وصی احمد نعمانی: ’انہیں وفات یافتہ کہنے کو جی نہیں چاہتا‘

انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے سابق سیکریٹری، سپریم کورٹ کے معروف وکیل اور ’قرآن سائنس اور کاسموس‘ کے مصنف وصی احمد نعمانی اس دارفانی سے رخصت ہوگئے۔ انہیں وفات یافتہ کہنے کو جی نہیں چاہتا لیکن وہ وفات پا گئے ہیں۔ انسان کے چاہنے سے کیا ہوتا ہے لیکن یہ واقعہ ہے کہ وصی احمد … Read more

خوریجی: سیاہ آنچل پر پیغام لکھ کر مظاہرہ، مودی سے سیاہ قانون واپس لینے کا مطالبہ

نئی دہلی: سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف شاہین باغ میں خواتین کا مظاہرہ لگاتار جاری ہے اور اس کو دنیا بھر میں شہرت حاصل ہو چکی ہے۔ دریں اثنا ملک کے سینکڑوں دیگر مقامات پر بھی خواتین نے شاہین باغ قائم کئے ہوئے ہیں اور صدائے احتجاج بلند … Read more