احمد آباد: ٹرمپ دورہ سے پہلے بننے والی دیوار کے پاس جھگی-جھونپڑی والوں کی بھوک ہڑتال شروع

امریکی صدر ڈونالنڈ ٹرمپ کے ہندوستان دورہ سے قبل گجرات کے احمد آباد میں بننے والی ’خاص دیوار‘ ایک بار پھر سرخیوں میں ہے۔ مبینہ طور پر ’اچھے دن‘ دکھانے کی کوشش میں تیار کی جا رہی دیوار سے جھگی-جھونپڑی والے لوگ کافی ناراض ہیں اور انھوں نے دیوار کے پاس بھوک ہڑتال شروع کر … Read more

’ہم نے انگریز بھگا دئے تو مودی-شاہ کیا چیز ہیں‘ مذاکرات کاروں کے سامنے دبنگ دادیوں کا بیان

سید خرم رضا شاہین باغ مظاہرین کی پہچان بنی ’دبنگ دادیوں‘ کے رخ میں سختی برقرار ہے اور انہوں نے سپریم کورٹ کے ذریعہ مقرر کئے گئے مذاکرات کاروں سے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ جب تک شہریت ترمیمی قانون واپس نہیں لیا جائے گا تب تک وہ یہاں سے اٹھنے والی نہیں ہیں۔ … Read more

کشمیر: یوٹیوب تک رسائی ممکن نہ ہونے سے طلباء پریشان

سری نگر: وادی کشمیر میں انتظامیہ کی طرف سے سوشل میڈیا کی رسائی کی روک تھام کے باعث مسابقتی امتحانات کی تیاریوں میں مصروف طلبا مشکلات کے اتھاہ بھنور میں پھنس گئے ہیں کیونکہ وہ ویڈیو شیرنگ پلیٹ فارم یو ٹیوب کے ذریعے مختلف موضوعات و معاملات پر لیکچرز سننے سے قاصر ہیں۔ طلبا کا … Read more

اتر پردیش کے بجٹ میں عوامی مسائل کا حل غائب: پرینکا گاندھی

نئی دہلی: کانگریس کی اترپردیش کی انچارج اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کے بجٹ پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ تو آگیا ہے لیکن اس میں لوگوں اور خصوصاً کسانوں کے مسائل کا کوئی حل نہیں ہے۔ پرینکا گاندھی نے کسانوں کے کچھ مسائل کو بھی اٹھایا۔ پرینکا … Read more

تعلیم یافتہ نوجوانوں کی بے روزگاری سے ذہنی تناؤ، نشہ خوری اور جرائم عروج پر

امت کمار نے 2013 میں بی ایڈ کیا تھا لیکن کہیں ملازمت نہیں پا سکے۔ آخر کار وہ صفائی کارکن بن گئے۔ ان کی تنخواہ محض 6 ہزار روپے ماہانہ ہے اور نالی صاف کرنا بھی ان کے کاموں میں شامل ہے۔ امت جب نوکری نہ ملنے کی وجہ سے پریشان تھے تو انہوں نے … Read more

جنوبی کشمیر میں شبانہ تصادم آرائی، حزب کمانڈر سمیت تین جنگجو ہلاک

سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے کانجی بل ترال علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان ایک شبانہ تصادم آرائی میں حزب المجاہدین نامی جنگجو تنظیم سے وابستہ ایک اعلیٰ کمانڈر سمیت تین جنگجو ہلاک ہوئے۔ جموں کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ ترال تصادم آرائی میں حزب المجاہدین کے … Read more

سول جج کوٹے کے تحت براہِ راست ڈسٹرکٹ جج بننے کے حق دار نہیں، 7 سال کی پریکٹس لازمی

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے بدھ کے روز ایک اہم فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ سول جج بار کوٹے کے تحت ضلع جج کے طور پر براہ راست تقرری کے حق دار نہیں ہیں اور اس کےلئے وکالت میں سات سال کی پریکٹس ضروری ہے۔ جسٹس ارون مشرا، جسٹس وینیت سرن اورجسٹس ایس رویندر بھٹ … Read more

دہلی پولس کی توڑ پھوڑ کے خلاف جامعہ نے مودی حکومت کو بھیجا 2.66 کروڑ کا بل

گزشتہ 15 دسمبر کو جامعہ ملیہ اسلامیہ کیمپس میں گھس کر دہلی پولس نے جو توڑ پھوڑ کی تھی، اس سلسلے میں یونیورسٹی انتظامیہ نے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے وزارت برائے فروغ انسانی وسائل کو 2.66 کروڑ کا بل بھیج دیا ہے۔ یونیورسٹی کے ذریعہ دیے گئے بل کے مطابق پولس تشدد میں 2 … Read more

شاہین باغ مظاہرین سے سنجے ہیگڑے اور سادھنا رام چندرن کی ملاقات آج ممکن

شاہین باغ مظاہرین کے درمیان اس بات کو لے کر اب جوش دیکھنے کو مل رہا ہے کہ سپریم کورٹ نے ان کی بات سننے کے لیے مذاکرہ کار طے کر دیا ہے۔ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ مذاکرہ کار سنجے ہیگڑے اور سادھنا رام چندرن بدھ (19 فروری) کے روز شاہین باغ … Read more

این پی آرہندوستان کے غریب اورپسماندہ طبقات کے لئے نقصان دہ: انیس الرحمن قاسمی

مدھوبنی ضلع کے ململ میں کالے قانون کے خلاف چل رہے دھرنےکے 35ویں دن مظاہرین کی حوصلہ افزائی کے لیے آج آل انڈیاملی کونسل کے قومی نائب صدر مولاناانیس الرحمن قاسمی نے شرکت کی۔ مولاناانیس الرحمن نے دھرنےکوخطاب کرتے ہوئے کہاکہ آرایس ایس ذہنیت کی حامل موجودہ حکومت ہندوستان کے سیکولرزم اورجمہوری ڈھانچے کوختم کرنے … Read more

آئین کی حفاظت کا کام کسی سیاسی پارٹی پر مت چھوڑنا: چندر شیکھر

جمنانگر: ملک کے ساتھ ہریانہ، پنجاب اور چنڈی گڑھ میں سی اے کے خلاف احتجاج و مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور اس حوالہ سے کئی اہم پروگرام منعقد ہو چکے ہیں۔ دریں اثنا ایک وفد نے گورنر پنجاب سے ملاقات کی اور انہیں بتایا ہے کہ پورا ملک اس کالے قانون کے خلاف ہے۔ … Read more

کشمیر: موسم مسلسل خوشگوار تاہم شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے

سری نگر: وادی کشمیر میں موسم خشک ہی نہیں بلکہ مسلسل خوشگوار بھی ہے تاہم شبانہ درجہ حرارت ایک بار پھر نقطہ انجماد سے نیچے درج ہوا ہے جس کے باعث رات کے دوران لوگوں کو سردی سے پریشان ہونا پڑا۔ ادھر محکمہ موسمیات نے وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم مجموعی طور … Read more

آئی آئی ایم سی: بڑھتی فیس کے خلاف تین ماہ سے جاری احتجاج بھوک ہڑتال میں تبدیل

نئی دہلی: ایشاء میں سرفہرست عوامی ذرائع ابلاغ کے ادارے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونکیشن (آئی آئی ایم سی) نئی دہلی کے طلبہ نے ہر سال دس فیصد کے اضافے سے بڑھنے والی فیس کے خلاف اپنے مطالبات کے سلسلے میں منگل کے روز سے بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے۔ طلبہ کا الزام … Read more

سبزی باغ پٹنہ کا احجاج 38ویں روز بھی جاری، ’سی اے اے سے ملک کا صرف نقصان ہوگا‘

پٹنہ: سی اے اے این آر سی او ر این پی آر کے خلاف دار الحکومت پٹنہ میں مسلسل 38ویں دن بھی دھرنا و احتجاج جاری ہے۔ شاہین باغ کے بعد سبزی باغ دھرنے کا آغاز ہوا تھا اور مسلسل 38 دن سے دھرنا و احتجاج جاری و ساری ہے۔ مرد وخواتین سمیت بچے، بوڑھے … Read more

یو پی کا بجت عوامی توقعات کے ساتھ دھوکہ ہے: مایاوتی

لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو و سابق وزیر اعلی مایاوتی نے یوگی حکومت کی جانب سے اسمبلی میں پیش کئے گئے بجٹ کو عوامی توقعات کے ساتھ دھوکہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ریاست کی ترقی اور 22 کروڑ عوام کی فلاح ممکن نہیں ہے۔ مایاوتی نے منگل کو اپنے ٹوئٹ … Read more

بھیما کورے گاؤں معاملہ کی تفتیش این آئی اے کو دیا جانا مشکوک: تھورات

ممبئی: مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اور وزیر برائے محصول بالاصاحب تھورات نے بھیماکورے گاؤں معاملہ کی تفتیش این آئی اے سے کرانے کے حوالہ سے مرکزی حکومت پر تنقید کی ہے۔ تھورات نے کہا کہ مرکزی حکومت نے نہایت عجلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھیماکورے گاوں تشدد کی تفتیش این آئی اے کو … Read more

جموں: ہریانہ کے شہری پر ’سٹیٹ سبجیکٹ سرٹیفکیٹ‘ حاصل کرنے کا الزام، مقدمہ درج

جموں: مرکزی حکومت کے سال گزشتہ کے پانچ اگست کے آئینی دفعات 370 اور 35 اے کی تنسیخ اور ریاست کو دو وفاقی حصوں میں منقسم کرنے کے فیصلوں کے بعد جہاں ایک طرف جموں کشمیر میں سٹیٹ سبجیکٹ سرٹیفکیٹ ایک متنازعہ معاملہ بن گیا ہے، وہیں کرائم برانچ جموں نے ہریانہ سے تعلق رکھنے … Read more

یوگی کا بجٹ ہر قسم کے عزم سے عاری، محض کاغذات کا بنڈل: اکھلیش یادو

لکھنؤ: سماج واد ی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو نے منگل کو یوگی حکومت کی جانب سے پیش کئے گئے بجٹ کو پروگرام و پالیسی سے عاری بتایا۔ یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر یادو نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مالیاتی خاکہ پیش کرنے کے بعد سے ثابت ہوگیا ہے کہ … Read more

یو پی کا بجٹ صرف اعدادوشمار کی بازی گری: اجے کمار للو

لکھنؤ: اترپردیش اسمبلی میں منگل کو یوگی حکومت کی جانب سے پیش کئے گئے بجٹ پر اپنا تلخ تبصرہ کرتے ہوئے کانگریس کے ریاستی صدر اجے کمار للو نے کہا کہ اعدادوشمار کی بازی گری میں ماہر یوگی حکومت نے نوجوانوں اور کسانوں کے ساتھ فریب کیا ہے۔ للو نے کہا کہ گذشتہ دوسالوں کے … Read more

موہن بھاگوت نے 70 کالم نویسوں سے بند کمرے میں کی ملاقات

آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے 18 فروری کو تقریباً 70 کالم نویسوں سے بند کمرے میں ملاقات کی۔ بتایا جاتا ہے کہ انھوں نے میٹنگ کے لیے مختلف زبانوں میں لکھنے والے کالم نویسوں کو مدعو کیا تھا تاکہ وہ اپنی تحریروں میں آر ایس ایس کے نظریات اور پیغامات کو مثبت طریقے … Read more

لاغر ہو چکے ہیں امر سنگھ، ویڈیو بیان جاری کر کہا ’زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہا ہوں‘

ایک وقت ایسا تھا جب امر سنگھ اتر پردیش کی سیاست کے ’چانکیہ‘ کہے جاتے تھے، لیکن اب انھیں کوئی پوچھنے والا بھی نہیں ہے۔ حالت یہ ہے کہ وہ خبروں سے پوری طرح غائب ہیں اور کسی کو یہ بھی معلوم نہیں ہے کہ وہ زندگی اور موت کے درمیان جنگ لڑ رہے ہیں۔ … Read more

مودی حکومت ہمیشہ سچ چھپانے کی کوشش کرتی ہے: کانگریس

نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت ہمیشہ سچ چھپانے کی کوشش کرتی ہے اور اس مرتبہ معاشی اعدادوشمار سے جڑے ثبوت چھپانے کے ساتھ ہی امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ہندوستان دورے کے دوران راستے میں پڑنے والی غریبوں کی جھونپڑی چھپانے کے لئے دیوار بنا رہی ہے۔ کانگریس ترجمان گورو بلبھ … Read more

یوپی: 50 روپے رشوت لیتے ہوئے ویڈیو وائرل، ہیڈ کانسٹیبل معطل

فتح پور: اتر پردیش کے فتح پور کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے ایک ہیڈ کانسٹیبل کو مبینہ طور پر مونگ پھلی کے لئے پچاس روپے رشوت لینے کی ویڈیو وائرل ہونے پر اسے معطل کر دیا ہے۔ ایک پولیس عہدیدار نے منگل کے روز بتایا ویڈیو 44 سیکنڈ کی ہے اور دو دن پہلے یہ … Read more

قبر پر رام مندر تعمیر کرنا ’سناتن دھرم‘ کے خلاف، ایودھیا کے مسلمانوں نے ٹرسٹ کو لکھا خط

اتر پردیش کے ایودھیا میں ایک طرف عظیم الشان رام مندر تعمیر کرنے کی تیاریاں زوروں پر ہیں اور دوسری طرف ایودھیا کے مسلمان فکر مند ہیں۔ اس فکر کی وجہ یہ ہے کہ رام مندر کے لیے 67 ایکڑ کی جو اراضی نشان زد کی گئی ہے، اس میں سے تقریبا 5 ایکڑ زمین … Read more

مرکزی حکومت کو نہیں سونپا جائے گا بھیما-کوریگاؤں کیس، مہاراشٹر حکومت کا فیصلہ

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے بھیما-کوریگاؤں معاملہ پر ایک بڑا بیان دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بھیما-کوریگاؤں کیس مرکزی حکومت کے سپرد نہیں کیا جائے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ ایلگر پریشد معاملہ اور بھیما-کوریگاؤں معاملہ 2 الگ الگ چیزیں ہیں۔ بھیما-کوریگاؤں معاملہ دلتوں سے متعلق ہے اور اس سلسلے میں … Read more

ٹرمپ کو ’اچھے دن‘ دکھانے کے لیے گجرات میں 45 غریب خاندانوں کو کیا گیا بے گھر

دنیا بھر میں گجرات ماڈل کو لے کر ہوّا کھڑا کرنے والے پی ایم مودی اب گجرات میں غریبی چھپانے کے کام میں مصروف ہیں۔ آئندہ ہفتہ احمد آباد میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ پہنچنے والے ہیں۔ ایسے میں خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ ٹرمپ کے ہندوستان دورہ سے پہلے احمد آباد میونسپل کارپوریشن … Read more

انکشاف… جامعہ طلبا کو پھنسانے کی کوشش ناکام، طلبا کے ہاتھ میں پتھر نہیں والیٹ تھا

جامعہ کوآرڈنیشن کمیٹی نے گزشتہ دنوں ایک ویڈیو جاری کیا تھا جس میں دہلی پولس کو طلبا پر لاٹھی چارج کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا اور ویڈیو میں یہ بھی نظر آ رہا تھا کہ 15 دسمبر کو پولس کے ذریعہ جامعہ لائبریری میں گھس کر توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔ اس ویڈیو سے تلملائی … Read more

ٹی ایم سی کے سابق رکن پارلیمنٹ اور مشہور اداکار تاپس پال کا 61 سال کی عمر میں انتقال

کولکاتا: ترنمو ل کانگریس کے سابق ممبر پارلیمنٹ و مشہور ادا کار تاپس پال کا آج صبح دل کا دوڑہ پڑنے کی وجہ سے انتقال ہوگیاہے۔ اس وقت ان کی عمر 61سال تھی۔پال کا ممبئی کے ایک پرائیوٹ اسپتال میں انتقال ہوا ہے۔ سال 1958میں پیدا ہونے والے تاپس پال نے اپنے کیئریر کی شروعات … Read more