یو پی: بی جے پی رکن اسمبلی کے بیٹے پر لگا دلت ملازم کو پیٹنے کا الزام، گرفتاری کا مطالبہ

اتر پردیش کے بی جے پی رکن اسمبلی سریندر سنگھ کے بیٹے ہزاری سنگھ پر ایک دلت ملازم کو پیٹنے کا الزام لگا ہے۔ تحصیل دفتر کے سینکڑوں ملازم نے بدھ کو ہوئے اس واقعہ پر ہزاری سنگھ کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے تھانہ پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ خبروں کے مطابق جمدھاریوا گاؤں میں ایک اسپیشل بوتھ لول افسر کی پسند پر ہوئے تنازعہ کے بعد ہزاری سنگھ نے ملازم رادھے شیام کی پٹائی کر دی تھی۔ جیسے ہی تنازعہ بڑھا، ہزاری سنگھ نے ملازم کی پٹائی کر دی۔

رادھے شیام نے اس سلسلے میں کہا کہ ’’میں نے انھیں سمجھانے کی کوشش کی کہ معاملے کو طے مدت میں حل کر لیا جائے گا، لیکن انھوں نے اور ان کے ساتھ آئے ایک درجن لوگوں نے مجھے مارا۔ جب میں زمین پر گرا، انھوں نے مجھے لات اور گھونسوں سے مارا۔‘‘ حالانکہ ہزاری سنگھ نے ایسے کسی واقعہ سے پوری طرح انکار کیا اور کہا کہ متعلقہ ملازم نے ان کے ساتھ غلط سلوک کیا اور ان کے ایک حامی کو دھکا دیا۔

ہزاری سنگھ کا کہنا ہے کہ ’’میں نے صرف مداخلت کی اور اس کے بعد اپنے حامیوں کے ساتھ واپس آ گیا، جب کہ ملازم اپنے راستے چلا گیا۔‘‘ رابطہ کرنے پر پولس نے معاملے میں کچھ بھی کہنے سے انکار کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ بی جے پی رکن اسمبلی سریندر سنگھ اپنے متنازعہ بیانات کے لیے جانے جاتے ہیں۔ اس سے پہلے بھی وہ بی ایس پی سپریمو مایاوتی اور مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی جیسے لیڈروں کے خلاف ہتک آمیز الفاظ کا استعمال کر چکے ہیں۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – بشکریہ قومی آواز بیورو

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading