میں مجلس میں ہی رہوں گا:سید متین

0 8

افواہوں پردھیان نہ دینے پارٹی کارکنان سے اپیل

اورنگ آباد:21؍ستمبر(ور ق تازہ نیوز) میں مجلس اتحادالمسلمین کاادنیٰ کا کارکن ہواور ہمیشہ مجلس کے ساتھ ہی رہوں گا ۔ اسلئے کسی بھی افواہ پردھیان نہ دینے کی اپیل مجلس کے اورنگ آباد کے کارپوریٹر جناب سید عبدالمتین نے آج 21۔ ستمبر کو شام جاری کردہ اپنے ویڈیو پیغام میں کی ہے ۔انھوں نے کہاکہ وہ مجلس کے قائدین جناب اسدالدین اویسیٗ اکبر الدین اویسی کی قیادت میں مجلس میں رہے کر پارٹی کو مضبوط و مستحکم کرنے کی پوری کوشش کریںگے۔انھوں نے یہ بھی کہاکہ انکی رہائی کیلئے جن افراد نے اُن کےلئے دعائیں کیں ٗروزہ رکھا بالخصو ص سماج وادی پارٹی کے قائد جناب ابوعاصم اعظمی ٗسید معین کارگزار صدرٗایڈوکیٹ خضر پٹیل ودیگر احباب کے بے حدممنون و مشکور ہیں ۔

سماج وادی پارٹی کے قائدین سےملاقات کرکے اُن کاشکریہ ادا کرنا میرااخلاقی فریضہ تھا اسلئے ان سے ملاقات کی گئی ۔اسلئے مسلمانوں سے اپیل ہے کہ وہ کسی بھی افواہ پردھیان نہ دیں اور انشاء اللہ سال 2019ء انتخابات میں مجلس پوری طاقت کے ساتھ حصہ لے گی اور پارٹی قائدین کی ہدایت پر عمل پیرارہیںگے۔سید متین کے اس بیان سے فی الحال یہ بات واضح ہوگئی کہ وہ کسی بھی دوسری سیاسی جماعت میںشمولیت اختیار نہیںکررہے ہیں۔