ستمبر 23 کو ناندیڑ میں اساتذہ کیلئے آئیٹا کا ورکشاپ

0 7

ناندیڑ:21؍ستمبر(ور ق تازہ نیوز):آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن (آئیٹا) ناندیڑ کی جانب سے 23 sept 2018 بروز اتوار کو نئی آبادی میں واقع دفتر جماعت اسلامی کے ہال میں صبح 10 تا شام 5بجے تک، پانچویں سے دہم جماعت کے سائنس اور جغرافیہ کے معلمین اور معلمات کے لیے ایک ورکشاپ منعقد کیا گیا ہے جس میںناگپور سے جغرافیہ کی تدریس کے ماہر جناب ریاض الخالق صاحب اور سائنس کی تدریس کے معروف رسورس پرسن محمد عتیق صاحب ایوت محل سے تشریف لارہے ہیں۔ مذکورہ ورکشاپ میں سائنس اور جغرافیہ کی تدریس کے نئے اور عملی طریقوں پر روشنی ڈالی جائے گی۔ مذکورہ مضامین کے نصابی کتب میں شامل کردہ نئے تصورات کی تفہیم بھی ہوگی ۔ تعلیمی ٹیکنالوجی کے استعمال کے امکانات پر بھی سیر حاصل گفتگو ہوگی۔ واضح رہے کہ مہاراشٹر حکومت کی جانب سے منعقد کردہ ٹریننگ سے اساتذہ کی اکثریت غیر مطمئن ہے ۔ لہذٰا متعلقہ مضامین کے اساتذہ سے پر خلوص گزارش ہے کہ اس ورکشاپ میں شرکت فرماکر استفادہ کریں۔ ایسی اطلاع آئیٹا ناندیڑ ضلع کے سیکریٹری شیخ سمیر سر نے دی ہے۔