بھیونڈی میں دلخراش سڑک حادثہ ، موٹرسائیکل سوار دو حقیقی بھائی ہلاک
حادثہ کے بعد ٹرک ڈرائیور فرار
بھیونڈی ( ایس اے ):- بھیونڈی پیش آئے دلخراش سڑک حادثے میں دو حقیقی بھائیوں کو اپنی جان گنوانی پڑی جو اتوار کی دوپہر بائیک سے مزدوری کرنے جارہے تھے ۔ اینٹوں سے لدے ٹرک نے موٹر سائیکل سوار دونوں بھائیوں کو ٹکر مارنے کے بعد وہاں سے فرار ہوگیا ۔یہ حادثہ بھیونڈی کے انجور گاؤں کے قریب پیش آیا تھا ۔حادثے کے بعد معاملہ درج کر نارپولی پولیس نے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے ۔
واضح ہو کہ بھیونڈی تعلقہ کے بھڑودی گاوں کے مکین وشواس لکیہ بھوئیر (42) اور نیلکنٹھ بھوئیر (32) دونوں حقیقی بھائی پہلے کھاڑی میں ڈوب کر ریت نکالنے کا کام کرتے تھے ۔ لیکن انتظامیہ نے ریت کی کھدائی پر پابندی لگادی جس کی وجہ سے دونوں بھائیوں نے گودام احاطے میں ٹرکوں سے سامان اتارنے اور چڑھانے کی حمالی کا کام کر کے اپنے اہل خانہ کی کفالت کر رہے تھے ۔ اتوار کی دوپہر دو بجے کے درمیان دونوں بھائی دھاپوڑہ میں واقع انڈین کارپوریشن کے گودام میں ٹرک خالی کرنے کاکام رہے تھے ۔ تاہم اتوار کے روز دونوں بھائی بائیک سے انجور روڈ ، سریرام نگر روڈ پر پہنچے اسی درمیان تیز رفتار اینٹوں سے بھرے ٹرک نے موٹر سائیکل کو زور دار ٹکراتے ہوئے انھیں روند ڈالا جس کے سبب جائے وقوع پر ہی ان کی موت واقع ہوگئی ۔ اس واقع سے پورے گاؤں میں غم کی لہر دوڑ گئی ۔نارپولی پولیس نے ٹرک ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور ٹرک ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے ۔
