درگا پوجا کے دوران اسپتالوں اور ایمبولنس کو تیار رہنے کی ہدایت’کورونا خطرناک حد تک پھیل سکتا ہے

کلکتہ19اکتوبر (یواین آئی)درگا پوجا کے دوران مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے انفیکشن میں تیزی سے پھیلنے کے اندیشے کے درمیان ماہرین نے حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ تہوار ختم ہوتے ہوتے ریاست میں کورونا وائرس خطرناک حد تک پھیل سکتا ہے ۔ وزیر اعلی ممتا بنرجی نے آج ریاستی اسپتالوں میں مناسب بستر اور ریاست کے مختلف حصوں میں کافی تعداد میں ایمبولینس فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے ۔


بنگال میں روزانہ چار ہزار کے قریب افراد کورونا وائر س سے متاہورہے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے ۔ڈاکٹروں نے حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ اگر اسی طرح مارکیٹ اور بازاروں میں بھیڑ رہی تو ریاست میں کورونا کی صورت حال مزید ابتر ہوجائے گی ۔
ریاست کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر ہی کلکتہ ہائی کورٹ نے پوجا پنڈالوں میں عام لوگوں کو داخل ہونے کی اجازت کو منسوخ کردی ہے۔
ریاستی سیکریٹریٹ میں آج اعلیٰ افسران کی ایک ورچوئل میٹنگ ہوئی جس میں چیف سکریٹری ، ہوم سکریٹری ، ہیلتھ سکریٹری ، ڈی جی ، کولکاتہ ، ہوڑہ پولیس کمشنر کے ساتھ ورچوئل میٹنگ کی اور ریاست کی صورحال کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر کلکتہ اور ہوڑہ کارپوریشنوں کے آفیسرز ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور دیگر اعلی عہدیدار بھی موجود تھے۔ اجلاس میں ضلع مجسٹریٹ ، پولیس سپرنٹنڈنٹ اور دیگر انتظامی عہدیدار بھی موجود تھے۔ آج کی میٹنگ میں وزیر اعلی ممتا بنرجی موجود نہیں تھیں۔ تاہم انہوں نے عہدیداروں کو فون پر ضروری ہدایات دیں۔ وزیراعلیٰ نے انتظامی عہدیداروں کو ہدایت دی کی کہ وہ تہوار کے موسم میں سرکاری اسپتالوں میں مناسب بستروں کی فراہمی کے لئے اقدامات کریں۔ اسی کے ساتھ ہی ممتا بنرجی نے ریاست کے مختلف حصوں میں ایمبولینس کے نظام کو ہموار رکھنے کی ہدایت دی ہے۔
مغربی بنگال میں پیر کی سہ پہر تک کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 21 ہزار 37 ہوگئی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading