انصاری عبدالحارث عبدالباقی نے نیٹ امتحان میں 613؍ مارکس حاصل کئے
بھیونڈی ( ایس اے ):- ہدی ہائی اسکو ل اینڈ جونئیر کالج کے ہونہار طالب علم انصاری عبدالحارث عبدالباقی نے امسال لاک ڈاؤن کے بعد ہوئے نیٹ کے امتحان میں 720میں سے 613مارکس حاصل کر کے میڈیکل فیلڈ میں داخلے کو اب یقینی بنایا ہے۔ابتک ملی اطلاع کے مطابق شہر بھیونڈی اور اطراف میں حارث نیٹ میں اول مقام پر ہے۔واضح رہے کہ حارث نے اوم پرکاش اگروال ہائی اسکول سے دسویں جماعت کا امتحان پاس کیا اس کے بعدگیارہویں اور بارہویں ہدیٰ ہائی اسکول اینڈ جونئیر کالج سے پاس کیا۔ ساتھ انھوں نے ملنڈ میں سی سی پی ٹی کلاسیز جوائنٹ کی ۔ پہلی کوشش میں اسے نیٹ 457؍ مارکس ملے ۔ انھوں نے اپنی کوشش جاری رکھی اور ناگپور جا کر ایل این کیرئیر انسٹی ٹیوٹ میں نیٹ کی تیاری شروع کی اور امسال ۲۰۲۰ء میں ہوئے نیٹ کے امتحان میں 613؍ مارکس ملے ۔ حارث نے اللہ کے شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے تمام اساتذہ ، گھر کے افراد ، دوست احباب کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میری کامیابی کے لئے دن رات دعائیں کی اورجنہوں نے مجھے مبارکبادیاں ان کا بھی میں تہہ دل سے مشکور ہوں۔
