ناندیڑ:28 ستمبر ۔(ورق ِ تازہ تازہ نیوز)ریاستی حکومت نے مہاراشٹرمیں پلاسٹک کی اشیاءکے استعمال و فروخت پر پابندی کردی ہے ۔ناندیڑ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے پلاسٹک بندی کیلئے چھ دستے تشکیل دئےے گئے ہیں ۔ کمشنر لہورا ج مالی نے کل زونل افسران و صفائی انسپکٹرس کاجائزہ اجلاس منعقد کیاتھا جس میں کمشنر نے امتناع عائد کردہ پلاسٹک کااستعمال کررہے تاجروں کے خلاف جرمانہ کی کاروائی کاحکم دیاتھااس کے علاوہ زونس سے کچہ اورسوکھا کچرا الگ الگ لینے کی ہدایت بھی دی ہے ۔ جبکہ کھلے عام و عوامی مقام پر کچرا پھینکے والوں کے خلاف جرمانہ کی کاروائی کرنے کا اجلاس میں حکم دیا تھا ۔جس کے مطابق آج 28 ستمبر کو زون نمبر ایک کے پربھاگ نمبر 3 میں (۱) انڈیا گولی بسکٹ و (۲) سوامی سمرتھ کرانہ دوکاندار کو فی کس 5ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا ۔اسی طرح (۳) پانپٹوار کرانہ دوکان کو دوسری مرتبہ پلاسٹک استعمال کرنے پر دس ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا ۔زونل آفیسر سنجے جادھو کی قیادت میں گنیش شنگے صفائی انسپکٹر و انکے ملازمین نے کاروائی میں حصہ لیا ۔زون نمبر 4کے تحت پربھاگ نمبر 15‘17‘18 میں پلاسٹک کااستعمال کررہے چھ افراد کو فی کس 5ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا ۔ جس میں کوہ نور کلیکشن ‘(۲) کبیر مینس وئیر (۳) سوئس بیکری (۴) کڈس کلب (۵) اسمارٹ لُک مینس وئیر ۔(۶) دیپ کارٹن شامل ہیں جبکہ دو افراد سے کھلے میں کچرا پھینکنے پر 650 روپے جرمانہ وصول کیاگیا ۔اس کاروائی میں شیواجی ڈھاڑے‘ غلام صادق کی رہنمائی میں وسیم تڑوی ‘ گوئند تھیٹے ‘ عتیق انصاری ان صفائی انسپکٹرس و ملازمین نے حصہ لیا۔آج کُل 50ہزار650 روپیوں کاجرمانہ وصول کیاگیا ۔