ناندیڑ:28ستمبر(ور ق تازہ نیوز)ای فارمیسی کے خلاف آ ل انڈیا آرگنائزیشن آف کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ کی جانب سے آج ملک گیر سطح پر میڈیکل شاپس بند منایاگیا۔اس بند میںناندیڑضلع کی ایک لاکھ 650 ادویات دوکانداروں نے بھی حصہ لیا۔حکومت نے حال ہی میں آن لائن منشیات کی فروخت کے لئے قانونی شناخت کے لئے تجدید شدہ مسودہ جاری کیا ہے. 20تا 27 ستمبر کے دوران میڈیکل شاپس کے تاجر ای-فارمیسی کے خلاف بطور احتجاج پورے ملک میں سیاہ ربن کے ساتھ کام کر رہے تھے. آن لائن طریقہ سے ادویات کی فروخت کااختیار دئےے جانے سے اسکا غلط استعمال بھی ممکن ہے ۔ای فارمیسی کی وجہہ سے چھوٹے اور درمیانی ادویات فروخت کنندگان کو نقصان پہنچ سکتا ہے. لہذا اس پر پابندی عائد کی جائے آج شہر کے ڈاکٹر لین علاقے کے علاوہ شہر کے دیگر علاقوں میں میڈیکل اسٹورس پوری طرح بند رہے ۔ ناندیڑضلع کی جانب سے آج ضلع کلکٹرآفس کے روبرو احتجاجی دھرنادیاگیاجس کے بعد نمائندہ وفد نے آر ڈی سی سنتوش وینکر کے معرفت حکومت کو مطالباتی میمورنڈم روانہ کیا ۔اس موقع پر سنگھٹنا کے مراٹھواڑہ صدرسنتوش کوٹھاری ‘ضلع صدر شنتنو کوڈگیر ‘ سیکریٹری رام دیوداڑ‘ سدانند میڈیوار‘ عبدالباری کے علاوہ دیگر عہدیداران و میڈیکل اسٹورس کے مالکان موجود تھے۔