ناندیڑسے جلد ہی ایک اور نئی ہوائی سروس کاآغاز

ناندیڑ:5اکتوبر(ورق تازہ نیوز) بالآخر 28اکتوبر 2018 سے ناندیڑ۔دہلی ہوائی سروس کاآغازہورہا ہے ۔ اس طرح کی اطلاع ائیر انڈیا نے دی ہے ۔ ائیر انڈیا کمپنی کے عہدیداران نے اپنی ایک میٹنگ میں اس بات پرتبادلہ خیال کیا کہ 28اکتوبر سے دہلی۔ناندیڑ اور بنگلور ۔ کولکتہ اندرون ملک اور ممبئی ۔ نیویارک اور کولکتہ ۔بنکاک اس طرح دو اندرون ملک اور دو بیرون ملک ائیر انڈیا کی سروس شروع کی جارہی ہے ۔ اس فیصلے نے ناندیڑ کے شہریان کے دیرینہ مطالبہ کی تکمیل ہوتی نظر آرہی ہے ۔ شہریان کا مطالبہ تھا کہ ناندیڑ ایک سیاحتی مرکز بن چکا ہے اس کے علاوہ یہاںصنعتیں بھی قائم ہیں اس ملک کی راجدھانی سے ناندیڑ کو ہوائی راستے کے ذریعہ جوڑا جائے ۔ اس سے وقت کی بچت ہوگی ۔ہوائی اڈہ اتھاریٹی اور ہوائی راستہ کے سیکوریٹی عہدیداران نے حال ہی میں ضلع کلکٹرناندیڑ ارون ڈونگرے کے چیمبر میں ایک اہم میٹنگ کی تھی ۔ عہدیداران ناندیڑ ۔دہلی ۔چندی گڑھ ہوائی سروس کی تائید میں تھے ۔چنانچہ ناندیڑ ۔دہلی ہوائی سروس شروع کرنے کے لئے ائیر انڈیا نے پوری تیاری مکمل کرلی ہے اور 28 اکتوبر کوسروس کا باقاعدہ آغازہوسکتا ہے ۔اس سروس سے مراٹھواڑہ کے شہریان کوشمالی ہند پہونچنے میں آسانی اورسہولت ہوگی ۔ کئی خواہشمند مسافرین ناندیڑ ۔دہلی چلنے والی ہوائی جہاز سروس کے منتظر تھے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading