ناندیڑ:5؍اکتوبر(راست) آج بتاریخ 6 اکتوبر بروز ہفتہ بعد نمازعشاء نوری مسجد اشرف نگر ہنگولی گیٹ ناندیڑ میں ایک عظیم الشان محفل عرس حضور امین شریعت حضرت سبطین رضا علیہ الرحمہ (بریلی شریف )کا انعقاد عمل میں آرہا ہے ۔جسمیں شہر ناندیڑ کے علماءکرام و ائمہ عظام کے خطابات ہونگے ۔ لہٰذا آپ تمام عاشقان اولیاء عظام خصوصا وابستگان سلسلہء عالیہ قادریہ رضویہ سےپر خلوص گزارش کی جاتی ہے کہ کثیر تعداد میں شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں ۔ اس طرح کی اپیل محمد تراب الدین رضوی اشرف نگر ہنگولی گیٹ ناندیڑ نے کی ہے۔