آنے والے انتخابات اجیت پوار کی قیادت میں لڑے جائیں گے

پارٹی مضبوطی سے کام کرے اور بہترین کامیابی حاصل کرے: سنیل تٹکرے

امبرناتھ میں شرد پوار گروپ کو بڑا جھٹکا، سداماما پاٹل اپنے ساتھیوں کے ساتھ این سی پی میں شامل

ممبئی: یشنلسٹ کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر اور رکنِ پارلیمنٹ سنیل تٹکرے نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات اجیت دادا پوار کی قیادت میں لڑے جائیں گے، اور ہمیں اپنی پارٹی کا کام بہترین انداز میں انجام دے کر شاندار کامیابی حاصل کرنی ہے۔ پارٹی کی تنظیمی سرگرمیاں ریاست بھر میں جس تیزی سے بڑھ رہی ہیں، وہ عوامی اعتماد کی علامت ہیں۔

امبرناتھ کے شرد پوار گروپ کے اہم لیڈر سداماما پاٹل نے آج اپنے درجنوں عہدیداروں اور کارکنوں کے ساتھ اجیت پوار کی قیادت والی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ اسی موقع پر ایوت محل اور رائےگڑھ اضلاع کے مختلف سیاسی پارٹیوں کے اہم لیڈران نے بھی این سی پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

سنیل تٹکرے نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں شامل ہونے والے افراد کے دلوں میں عزت و احترام کے ساتھ جو اعتماد پیدا ہوا ہے، وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ہماری تنظیم ریاست میں مؤثر طریقے سے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں پارٹی پوری طاقت کے ساتھ اپنے امیدواروں کے پیچھے کھڑی ہوگی۔ جب تنظیم مضبوطی سے ساتھ دیتی ہے، تو کام کرنے کی رفتار اور دائرہ دونوں بڑھتے ہیں۔

امبرناتھ سے شرد پوار گروپ کے شہر صدر سداماما پاٹل، ضلع یوتھ صدر سچن پاٹل، خواتین صدر پونم شیلار، خواتین یوتھ صدر گوتامی سوریہ ونشی سمیت بڑی تعداد میں عہدیدار اور کارکن شامل ہوئے۔ اسی طرح ایوت محل کی ودربھ مسلم تنظیم کے صدر بھائی امان، اقلیتی لیڈر متین تمنا، لائنس گروپ کے صدر جتندر فڈکے، نائب صدر روی شیٹھ شیلكے، شیو سنگرام کے صوبائی جنرل سکریٹری امر راجے وامن سمیت پربھنی اور رائےگڑھ کے متعدد لیڈران بھی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی میں شامل ہوئے۔

اس موقع پر نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر و رکنِ پارلیمنٹ سنیل تٹکرے، پارٹی کے خزانچی اور رکنِ اسمبلی شیواجی راؤ گرجے، چیف ترجمان آنند پرانجپے، رائےگڑھ ضلع صدر سدھاکر گھارے، ریاستی نائب صدر کرانتی دھوٹے، جنرل سکریٹری لطیف تمبولی، ایوت محل شہر صدر لالا راؤت اور بڑی تعداد میں پارٹی کے عہدیدار و کارکن موجود تھے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading