ناندیڑ: 3 جون۔(ورق تازہ نیوز)ناندیڑ میں ایک ماہ سے شدید دھوپ اور لُو کی لہر چل رہی ہے جس کی وجہہ سے ہر ذی اثر روح پریشان ہے ۔دو ہفتوںسے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا اور لُوبھی بڑھ گئی ہے جس کے اثرات عوام پر ہورہے ہیں۔ لُو لگنے سے مزید ایک شخص کی موت ہوگئی ہے ۔تفصیل کے مطابق وشوناتھ واگھمارے عمر 40سا ل 2 مئی کو دوپہر کے وقت واشیم میں شادی کی تقریب میںشرکت کے بعداپنے گھر ناندیڑ واپس آیا لیکن گھر آنے کے بعد اسے اچانک قئے ہونے لگے اس لئے سرکاری دواخانہ وشنوپوری میںعلاج کیلئے داخل کیاگیا لیکن دوپہر تین بجے ہی اسکی لُولگنے کے باعث موت ہوگئی ۔اس معاملے میں گنگادھر واگھمارے کی فریاد پر بھاگیہ نگر پولس نے سی آر پی سی دفعہ 174 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے