ناندیڑ: 3 جون۔(ورق تازہ نیوز)ایوت محل ضلع کے آرنی گاو ¿ں میں قتل کرکے فرار ہونے والی خاتون اور ایک شخص کو مانڈوی اور وزیر آباد پولس نے مشترکہ کاروائی کرکے گرفتار کرلیا ہے ۔ان دونوں کو آرنی پولس کے سپرد کیاگیا ہے ۔ ایوت محل ضلع کے آرنی دیہات میں قتل کی واردات کوانجام دینے کے بعد فرار نتین ماروتی کدم عمر30 سال اورر مندارام راو رام ٹیکے 45سال ‘عادل آباد ٹرین سے ناندیڑ ریلوے اسٹیشن پہنچنے کی اطلاع ڈی واے ایس پی ابھیجت فسکے کو ملتے ہی وزیر آباد کے پی آیی سندیپ شیولے کو ہدایت دی کہ وہ اپنی ٹیم کے ساتھ ملزمین کوگرفتار کرے ۔ اس کاروائی میں مانڈوی پولس اسٹیشن کے اے پی آئی سنتوش کیندرے ‘ وزیر آباد کے پی ایس آئی پروین راٹھوڑ ‘ پولس ملازمین گجانن کڈے ‘ سنجے جادھو ‘ چندرکانت برادار ‘ دلیپ راٹھوڑ‘سربجیت سنگھ پساری ‘ دیوسنہہ ‘مانڈوی کے ڈرائیور پپیندر سنگھ کے علاو ہ ریلوے پولس و خاتون پولس نے جال بچھاکر دونوں قاتلوں کوگرفتار کرلیا ۔ مزید کاروائی کے لئے دونوں کو آرنی پولس کے سپرد کیاگیا ہے ۔ ماروتی کدم اور مندا کے خلاف آرنی پولس اسٹیشن میں جرم نمبر 320/2019تعزیرات ہند کی دفعہ 302کے تحت مقدمہ درج ہے ۔دونوں ملزمین کی گرفتاری پریس پی سنجے جادھو ور ایڈیشنل ایس پی شندے نے پولس دستہ کی تعریف کی ہے ۔