سوشانت سنگھ موت کے معاملے سے بی جے پی کنکشن؟

  • مودی کی بایوپک بنانے والوں کی ڈرگ ڈلنگ معاملے میں تفتیش حیرت ناک: سچن ساونت
  • کس کو بچانے کے لیے سی بی آئی تفتیش کی جلدبازی کی گئی؟

ممبئی: اداکار سوشانت سنگھ راجپوت موت معاملے میں ڈرگ کنکشن میں مودی کی بایوپک بنانے والے سندیپ سنگھ کی تفتیش حیرت ناک ہے۔ سوشانت سنگھ موت معاملے سے بی جے پی کا کیا کنکشن ہے اور ممبئی پولیس پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بی جے پی نے سی بی آئی سے تفتیش کرانے کے لیے اتنی جلدبازی کس کو بچانے کے لیے کی؟ یہ سوالات آج یہاں مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری وترجمان سچن ساونت نے کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ سندیپ سنگھ مودی جی کی بایوپک بنانے والا شخص ہے۔ یہ فلم 27زبانوں میں بنائی گئی ہے اور اس فلم کا پوسٹر لانچنگ کے موقع پر اس وقت کے وزیراعلیٰ دیوندرفڈنویس نے اپنی تمام مصروفیات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے حاضر ہوئے تھے۔ بالی ووڈ میں اہم اور نامور پروڈیوسرس کے ہونے کے باوجود مودی جی کی بایوپک کے لیے سندیپ سنگھ کا انتخاب کیونکر کیا گیا؟ سچن ساونت نے مطالبہ کیا ہے کہ بی جے پی، بالی ووڈ، سندیپ سنگھ وڈرگ کنکشن کے درمیان کیا رابطہ ہے؟ اس کی تفتیش وزیراعلیٰ ووزیرداخلہ کو کرانی چاہئے۔

سچن ساونت نے کہا کہ بی جے پی کے ترجمان نے کل سوشانت سنگھ معاملے میں ڈرگس کنکشن کی تفتیش کا مطالبہ کیا ہے۔ لیکن صورت حال کو دیکھتے ہوئے اس معاملے میں بی جے پی کا یہ مطالبہ شکوک پیدا کرتا ہے۔ ساونت نے سوال کیا کہ فڈنویس حکومت کے دوران تفتیش کا حکم کیوں نہیں دیاگیا؟ سی بی آئی اورای ڈی کوجلدبازی میں لانے کی وجہ کہیں سندیپ سنگھ تو نہیں ہے؟ اور بی جے پی کے تمام اہم لیڈران کا بالی ووڈ سے نہایت قریبی تعلق ہونے کی بناء پر کیا ان لیڈران کا ڈرگس کے کاروبار کوحمایت حاصل تھی؟

ساونت نے سوال کیا کہ نریندرمودی سے متعلق شخص کسی نہ کسی تنازعے میں ہی کیوں ملوث ہوتا ہے؟ مودی کا سوٹ 10لاکھ روپئے میں خریدنے والا شخص گجرات میں وینٹی لیٹر گھوٹالے میں ملوث پایا گیا۔ سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کو بدنام کرنے کے لیے بنائی جانے والی فلم ’ایکسیڈنٹل پرائم منسٹر‘ کا پروڈیوسر وجئے رناکر گُٹّے کانام بھی ایک تنازعے میں سامنے آچکا ہے۔ اس کے علاوہ مودی نے احترام سے جسے ’ہمارے میہول بھائی‘ کہا تھا، وہ میہول چوکسی بینکوں کو ہزارو ں کروڑ روپئے کا چونا لگا کر ملک چھوڑ کر فرار ہوگیا اور اب سندیپ سنگھ کی ڈرگ کنکشن میں تفتیش۔ بی جے پی کے انتہائی سینئر لیڈران کا بالی ووڈسے قریبی کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔ ان تمام باتوں کو پرغور کرتے ہوئے یہ شک پیدا ہوتا ہے کہ کسی کو بچانے کے لیے بی جے پی کی جانب سے منصوبہ بند طریقے سے سوشانت سنگھ موت معاملے کی تفتیش سی بی آئی کودیئے جانے کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔ہمارا مطالبہ ہے کہ مہاراشٹر حکومت کو اس کی سخت نوٹس لیتے ہوئے تفتیش کرے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading