سدرشن ٹی وی کے خاص مذہب سے متعلق پروگرام پر ہائی کورٹ نے روک لگائی

نئی دہلی، 28اگست (یو این آئی) دہلی ہائی کورٹ نے سدرشن ٹی وی کے خاص مذہب سے متعلق پروگرام ’بنداس بول‘ پر جمعہ کو روک لگا دی۔
جسٹس نوین چاولیہ نے دائر عرضی پر مرکزی حکومت، یو پی ایس سی، سدرشن ٹی وی اور اس کے ایڈیٹر ان چیف سریش چواہان کو نوٹس جاری کرکے جواب مانگا ہے۔ اس معاملہ میں اگلی سماعت سات ستمبر کوہوگی۔
عدالت میں دائر عرضی میں کہا گیا ہے کہ سدرشن ٹی وی پر نشرہونے والے پروگرام کا مقصد جامعہ ملیہ اسلامیہ اور مسلم کمیونٹی کو بدنام کرنا نیز ان کے خلاف نفر ت پھیلانا ہے۔
خیال رہے کہ حال ہی میں سدرشن ٹی وی سمیت کئی ریاستوں میں سدرشن ٹی وی اور مسٹر چواہان کے خلاف پولیس میں شکایت کی گئی ہے۔
انڈین پولیس سروس(آئی پی ایس) تنظیم نے بھی سریش چواہان کے ذریعہ خاص مذہب کے خلاف شروع کئے جارہے پروگرام کی مذمت کی ہے۔ تنظیم کی طرف سے کہا گیا کہ سدرشن چینل پر مذہب کے نام پر سول سروس کے امیدواروں کو نشانہ بناکر پروگرام پیش کیا جارہا ہے۔ ہم اس فرقہ ورانہ اور غیرذمہ دارانہ صحافت کی مذمت کرتے ہیں۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading