بارش کا حوالہ دے کر مانسون سیشن کو وقت سے پہلے ختم کرنے کی کوشش نہ کی جائے

تعلیم کے شعبے میں بدعنوانی کی جڑکو ختم کرکے ہی اسے کرپشن فری بنایاجاسکتا ہے

راہل گاندھی ملک کی قیادت کرنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں

ممبئی:ممبئی سمیت ریاست کے کچھ حصوں میں موسلادھار بارش ہو رہی ہے، لیکن ریاست کے نصف حصے میں اب تک خاطر خواہ بارش نہیں ہوئی ہے۔ ریاستی حکومت کو بارش کو وجہ بتا کر قانون ساز اسمبلی کے مانسون اجلاس کو قبل از وقت ختم کرنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔ ایوان میں عوام کے بہت سے مسائل پر بحث ضروری ہے،لیکن ایسا لگتا ہے کہ حکومت بحث سے بھاگ رہی ہے کانگریس پارٹی کا موقف یہ ہے کہ مانسون اجلاس شیڈول کے مطابق پوری مدت کے لیے منعقد کیا جائے۔یہ باتیں مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر نانا پٹولے نے کہیں ہیں۔

جمعرات کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے پٹولے نے کہا کہ یہ باتیں سننے میں آرہی ہیں کہ ریاستی حکومت مانسون اجلاس کو وقت سے پہلے ختم کرنے کی تیاری کر رہی ہے،جبکہ شیڈول کے مطابق یہ اجلاس 4 اگست تک چلنا چاہئے ہے۔ اجلاس کا یہ دوسرا ہفتہ ہے۔ ایسے میں ایک ہفتہ قبل سیشن ختم کرنا درست نہیں ہے۔ آج ریاست میں بہت سے مسائل ہیں۔ کسانوں، مزدوروں، نوجوانوں، خواتین، بے روزگاری، مہنگائی سمیت بہت سے مسائل پر بات ہونی چاہیے۔ یہ اجلاس تمام پارٹیوں کے نمائندوں کے لیے عوامی مسائل اٹھانے اور ان کے حل کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔ حکومت کولوگوں کے مسائل کے حل کے لیے کے لیے مکمل وقت تک سیشن چلانا چاہئے۔

راہل گاندھی ملک کی قیادت کرنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں

شیوسینا پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کے ذریعے راہل گاندھی کی تعریف پر نانا پٹولے نے کہا کہ ملک میں ہمیشہ گاندھی اور گوڈسے کی بحث ہوتی رہی ہے۔ گاندھیائی نظریہ کے پیروکاروں کا ایک بڑا طبقہ ہے لیکن آرایس ایس نے ہمیشہ گاندھی خاندان کو بدنام کیا ہے۔ آرایس ایس اس پروپیگنڈہ کے ذریعے گاندھی خاندان کو بدنام کرتا ہے کہ گاندھی ہندو مخالف ہیں۔ ادھو ٹھاکرے کی شیوسینا کئی برسوں تک آر ایس ایس کی سیاسی ونگ بی جے پی کے ساتھ اتحاد میں تھی۔اب اسے احساس ہوا کہ آر ایس ایس گاندھی کے بارے میں جو کچھ کہہ رہی تھی وہ غلط تھا۔ راہل گاندھی ملک کی قیادت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ان میں ملک کو آگے لے جانے کی قابلیت ہے۔ ادھو ٹھاکرے کو اب حقیقت کا اندازہ ہو گیا ہے۔ پٹولے نے کہا کہ بی جے پی کسی بھی مذہب کی نہیں ہے وہ صرف اقتدار حاصل کرنے کے لیے مذہب کے نام پر سیاست کر رہی ہے۔

تعلیم کے شعبے کو کرپشن فری بنائیں

اسمبلی اجلاس میں بحث میں حصہ لیتے ہوئے نانا پٹولے نے کہا کہ تعلیم جیسے مقدس شعبے میں بدعنوانی عروج پر ہے جس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ تعلیم کے ذریعے ہم نسلوں کی تخلیق کرتے ہیں۔ تعلیم انسانی زندگی کے لیے نہایت اہم ہے۔ اس شعبے سے کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہو گا۔پٹولے نے کہا کہ تالیاں ایک ہاتھ سے نہیں بجتی ہیں۔ اس کرپشن میں تعلیمی ادارے بھی قصور وار ہیں۔ تعلیم کے شعبے میں پھیلی اس بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے ٹھوس اور موثر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading