مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ آنجہانی شنکرراو چوان کی برسی کے موقع پر تلک بھون، ممبئی میں مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کی طرف سے منعقدہ ایک پروگرام میں ریاستی صدر ہرش وردھن سپکال نے ان کی تصویر پر گل پیش کر خراج عقیدت پیش کیا۔ سابق ایم ایل سی موہن جوشی، جنرل سکریٹری گنیش پاٹل، زمیندار یادو، دتا ناندے، راجیش شرما، راجن بھوسلے ودیگر عہدیداروں نے بھی خراج تحسین پیش کی۔
