شنکرراو چوان کی برسی پر خراج عقیدت
تلک بھون میں کانگریس قائدین کی شرکت
ممبئی (آفتاب شیخ)
مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ آنجہانی شنکرراو چوان کی برسی کے موقع پر مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کی جانب سے تلک بھون، ممبئی میں ایک تعزیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ریاستی صدر ہرش وردھن سپکال نے آنجہانی قائد کی تصویر پر گل پیش کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
اس تقریب میں سابق ایم ایل سی موہن جوشی، ریاستی جنرل سکریٹری گنیش پاٹل، زمیندار یادو، دتا ناندے، راجیش شرما، راجن بھوسلے سمیت دیگر کانگریس عہدیداروں نے بھی شرکت کی اور شنکرراو چوان کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
