کولکتہ:29مئی ۔(ایجنسیز)
ممتا بنرجی کی پارٹی ترنمول کانگریس سے رکن پارلیمنٹ بنیں میمی چکربروتی اور نصرت جہاں لوک سبھا الیکشن میں اترنے کے وقت سے ہی چرچا میں رہی ہیں۔ اب الیکشن جیتنے کے بعد بھی ان کے بارے میں چرچا تھمی نہیں ہے۔ سوشل میڈیا پر چرچا تیز ہے کہ اس بار دو خوبصورت چہرے پارلیمنٹ میں پہنچنے والے ہیں۔اس درمیان سوشل میڈیا پر ان دونوں اداکاراو¿ں کا ایک ٹک ٹاک ویڈیو کافی وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو کو فلم ساز رام گوپال شرما نے بھی شئیر کیا ہے جس میں میمی چکربروتی اور نصرت جہاں ایک انگلش گانے پر بولڈ ڈانس کرتی نظر آ رہی ہیں۔
ویڈیو اچھی بن جانے پر دونوں خوش ہوتی ہیں اور یہ بھی ویڈیو میں نظر آ رہا ہے۔اس ویڈیو کو شئیر کرتے ہوئے واہ، واہ، واہ!!! بنگال کے نئے ایم پی.. میمی چکربورتی اور نصرت جہاں۔ ہندوستان واقعی ترقی کر رہا ہے۔ ایسے ایم پی کا خیرمقدم ہے جنہیں دیکھ کر آنکھوں کو اتنا اچھا لگ رہا ہے۔بتا دیں کہ میمی چکربورتی مغربی بنگال کی جادھو پور لوک سبھا سیٹ سے الیکشن جیتی ہیں۔
Wow Wow Wow!!! New MPs from Bengal.. Mimi Chakraborty & Nusrat Jahaan_India is really really progressing ..it’s a welcome relief to see MP’s who are so easy on the eye 🙏🙏🙏 pic.twitter.com/F4B0EZxkZJ
— Ram Gopal Varma (@RGVzoomin) May 26, 2019
وہیں، نصرت جہاں نے بشیر ہاٹ لوک سبھا حلقہ سے جیت حاصل کی ہے۔ گزشتہ دنوں یہ دونوں خاتون ارکان پارلیمنٹ ، پارلیمنٹ پہنچی تھیں۔ اس خاص لمحہ کی دونوں اداکاراو¿ں نے سوشل میڈیا پر تصویریں شئیر کیں۔ لیکن ان تصویروں کی وجہ سے دونوں کو سوشل میڈیا پر ٹرول ہونا پڑا۔ دراصل، ٹرولرس کو ان کا پارلیمنٹ میں سیلفی لینا اور گلیمرس انداز میں تصویریں کھنچانا ہضم نہیں ہو رہا تھا۔