4 نومبر2018ءکو عرس اعلیٰ حضرت کاانعقاد
ناندیڑ:10اکتوبر(ای میل) تمام برادران اسلام کو ا طلا ع دی جاتی ہے کہ بتاریخ ۹۲ محرم الحرام 1440ھ مطابق10اکتوبر 2018ءبروز بدھ سنی رویت ہلال کمیٹی ناندیڑ کی طرف سے ماہ صفر المظفر1440ھ کا چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا،الحمد للہ چاند نظر آگیا ۔لہذ سنی رویت ہلال کمیٹی ناندیڑ کی جانب سے اعلان کیا جاتا ہے کہ کل11اکتوبرءبروزجمعرات ۱ صفر المظفراور4نومبر 2018ءبروز اتوار25 صفر المظفریعنی عرس اعلیٰ حضرت ہے ۔اس موقع پرمنشاد احمد مصباحی، مولانا تراب الدین رضوی ، مولانا عبدالرحمٰن قادری، قاری راقب امجدی،حافظ ایوب رضوی ،مولانا عبد العظیم رضوی،حاجی عبد الرو¿ف وندھانی،حاجی عبد الواحد وندھانی اور طلبائے دار العلوم غریب نواز موجود تھے ۔اس طرح کاپریس نوٹ سنی رویت ہلال کمیٹی (مرکز)دار العلوم غریب نواز ناندیڑنے جاری کیاہے۔