ناندیڑ: 2 جون۔(ورق تازہ نیوز)آج بروز اتوار 2 جون کوناندیڑاور پربھنی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42ڈگری سیلسیس رہا ۔آئندہ چند دنوں میں اس درجہ حرارت میں مزید ایک یادو ڈگری کمی آنے کے امکانات ہیں ۔اس طرح کی رپورٹ خانگی موسمیاتی ادارہ سکائے میٹ نے دی ہے ۔ناندیڑ میں شدید گرمی کی لہر چل رہی اور درجہ حرارت 44ڈگری سیلسیس تک ریکارڈ کیاجارہا ہے ۔امسال گرمی کی شدت کافی زیادہ ہے او ر جس کے اثرات عوام پر وضح نظر آرہے ہیں ۔بالخصوص دھوپ کے اوقات میںباہر کام کرنے والے افراد کافی متاثر ہورہے ہیں ۔ضلع میں اب تک چارتاپانچ افراد کی لو لگنے سے موت واقع ہوئی ہے ۔گزشتہ روز بھی نرسی تعلقہ نائیگاوں میں نوجوان کی کھیت میں کام کرنے کے دوران لُو لگنے سے موت ہوگئی ۔ دوپہر کے وقت پرکاش اشوک جادھو عمر 25 سال اپنے کھیت میں مویشی چروانے کے لئے گیاتھا اس وقت اسے لُو لگی اورچکر آرہے تھے اسلئے گھر واپس آیا ۔ اور رات آٹھ بجے اسکی موت ہوگئی ۔ اس معاملے میں رام تیرتھ پولس نے اشوک گنگارام کی فریادپر اتفاقی موت کا مقدمہ درج کیاہے ۔