راشٹروادی کا کانگریس میں انضمام‘شردپوار کااہم بیان

ممبئی: 2 جون۔(ورق تازہ نیوز)راشٹروادی کانگریس پارٹی کے اجلاس میں پارٹی کے قومی صدرشردپوار نے واضح طور پر اعلان کیا کہ راشٹروادی کانگریس ‘کانگریس پارٹی میں قطعی ضم نہیں ہوگی اس طرح کی افواہیں جان بجھ کر مخالفین پھیلارہے ہیں ۔انھوں نے پارٹی عہدیداران اور ورکرس سے کہا کہ وہ ریاستی اسمبلی چناو کی تیاری میں لگ جائیں ۔لوک سبھا چناو کے حالات ہر وقت نہیں رہیںگے۔ اسمبلی چناو میںسیاسی منظرنامہ بدل جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ لوک سبھاچناو میں خاص طور سے یہ بات پھیلائی گئی تھی کہ وزیراعظم کے عہدہ کےلئے صرف نریندر مودی ہی ایک چہرہ ہے اور کوئی دوسراچہر ہ نہیں ہے ۔ مگر اب حالات بدلنے لگے ہیں ۔ شردپوارنے کہا کہ راہول گاندھی اسمبلی چناو میں اتحاد کے لئے تیار ہیں۔اسمبلی کی جملہ 288 سیٹوں میں راشٹر وادی کانگریس 144اورکانگریس پارٹی 144 پرامیدوار کھڑے کرے گی ۔دونوں پارٹیوں اپنی دوست پارٹیوں کو اپنے کوٹے میںسے سیٹیں دیں گی ۔ اسلئے سیٹوں کی تقسیم میں کوئی رخنہ نہیں ہے ۔تمام امیدواروں کے نام جون آخر تتک طئے ہوجائیں گے ۔اسلئے ابھی سے کام کو لگ جائیں ۔ واضح ہو کہ گزشتہ دو دنوں سے الیکٹرانک میڈیاا ور پرنٹ میڈیا میں ایسی خبریںگشت کررہی تھیں کہ راشٹروادی کانگریس ‘ کانگریس پارٹی میں ضم ہورہی ہے اوراس کے لئے خود شردپوار تیار ہیں ۔شردپوار نے ممبئی کے پارٹی آفس میں منعقدہ اجلاس میںبتایا کہ حالیہ لوک سبھاچناو میں کانگریس پارٹی کا صرف ایک امیدوارچندرپور سے جیتا ہے یہاں سے دھانورکر امیدوار کا ٹکٹ کانگریس نے کاٹ دیاتھا اور وہی امیدوار کامیاب ہوا ہے ۔اس امیدوار کو ٹکٹ دلانے میںخود انھوں نے اہم رول ادا کیاتھا ۔ یادرہے کہ لوک سبھاچناو میں مہاراشٹرسے شردپوار کے چار امیدوار جیتے ہیں جبکہ کانگریس کاصرف امیدوار کامیاب ہوا ہے۔ دونوں کانگریس پارٹیوں کو لو ک سبھا چناو میںاب تک کی سب بڑی ہار ہوئی ہے جس سے پارٹی قائدین اور ورکرس میں مایوسی پھیلی ہوئی ہے ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading