Latur news by MD MUSLIM KABIR

بیڑ کے نوجوان ایم ایم اے فائٹر شیخ ربیع احمد ویسٹ بنگال میں برونز میڈل حاصل کرنے میں کامیاب
بیڑ(نامہ نگار)
بیڑ مہاراشٹر کے نوجوان ایم ایم اے مکسڈ مارشل آرٹ کھلاڑی شیخ ربیع احمد ویسٹ بنگال کے سلی گوڑی میں نارتھ ایسٹ نیشنل چیمپین شپ میں سیمی فائنل میں پہنچنے کے بعد ٹورنامنٹ میں اپنی چوتھی لڑائی میں سکم کے کھلاڑی کے مقابل برونز میڈل حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ انہیں ٹورنامنٹ میں تیسرا مقام حاصل ہوا۔
بیڑ مہاراشٹر سے تعلق رکھنے والے شیخ ربیع احمد نہ صرف مکسڈ مارشل آرٹ میں زبردست اسکلز رکھتے ہیں بلکہ انہوں نے تھائی باکسنگ میں مہاراشٹر اسٹیٹ چیمپین شپ ناگپور میں گزشتہ دنوں گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔
سلی گڑی ویسٹ بنگال کے دہلی پبلک اسکول اسپورٹس کمپلیکس ڈاگا پور میں منعقدہ نارتھ ایسٹ نیشنل چیمپین شپ میں نارتھ ایسٹ کی تمام ریاستوں کے ساتھ دہلی کیرالہ یوپی بہار آسام راجستھان ممبئی کولکاتا کے کھلاڑیوں کے بیچ بیڑ مہاراشٹر کے مارشل آرٹ کھلاڑی شیخ ربیع احمد نے پہلے اول اور تیسرا میچ پوائنٹ ٹیبل سے جیتا اور دوسرا میچ ناک آؤٹ سے جیتا اس طرح سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیابی حاصل کی۔ اس کے بعد سیمی فائنل میں تشار بھومک بمقابلہ ربیع احمد اس کڑے مقابلے میں میچ تین راؤنڈ تک چلا۔ جس میں ایک ایک۔پوائنٹ کے فرق کے ساتھ تشار بھومک سکم سلور اور شیخ ربیع احمد برونز میڈل حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ گولڈ میڈل درگیش شرما پینتھرز اسپورٹس اکیڈمی دہلی نے جیت کر چیمپین شپ اپنے نام کی۔ریفری کے فرائض انٹرنیشنل ریفری شیام سر کیرالہ نے انجام دئیے ۔
شیخ ربیع احمد شاعر و ادیب و صحافی غلام ثاقب کے فرزند ارجمند اور ڈاکٹر ایم ایم شیخ مرحوم اورنگ آباد کے فرزند زادے ہیں۔ آخری مقابلے میں شیخ ربیع احمد بیڑ مہاراشٹر نے زبردست مقابلہ آرائی کے بعد برونز تمغہ جیت کر علاقہ بیڑ اور مراٹھواڑہ کا نام روشن کیا۔ ان کی اس کامیابی پر تمام اعزا و اقارب و فرینڈس سرکل نے انہیں مبارکباد اور نیک تمنائیں پیش کیں۔

Md.Muslim Kabir,
Latur Distt. Correspondent ,
URDU MEDIA,
9175978903/8208435414
alkabir786

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading