کویت کے شہر منگاف میں عمارت میں آگ لگنے سے 41 افراد ہلاک ہو گئے۔ مرنے والوں میں 40 ہندوستانی بھی شامل ہیں۔ کویت میں ہندوستانی سفارت خانے نے کہا کہ آتشزدگی کے واقعہ میں 30 سے زائد ہندوستانی کارکن زخمی ہوئے ہیں۔
कुवैत के मंगाफ में एक इमारत में आग लगने से 41 लोगों की मौत हो गई. मरने वालों में 40 भारतीय शामिल हैं. कुवैत में भारतीय दूतावास ने कहा कि आग की घटना में 30 से अधिक भारतीय श्रमिक घायल हो गए.#Kuwait #FireOutbreak #KuwaitFire #Disaster pic.twitter.com/rb0TvlU0Ww
— AajTak (@aajtak) June 12, 2024
1 منٹ
read
کویت میں حکام نے کہا ہے کہ المنقف علاقے میں واقع رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 41 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ دسیوں زخمی ہیں۔
العربیہ کے مطابق حکام نے کہا ہے کہ ’محکمہ شہری دفاع کی ٹیموں نے آتشزدگی پر قابو پا لیا ہے۔‘
کویتی حکام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’جس عمارت میں آگ لگی ہے اسے متعدد لیبر رہائش کے لیے استعمال کرتے تھے۔‘
40 Indian nationals were killed in a building fire in Kuwait. #KuwaitFire #Indians #ViralVideo pic.twitter.com/46K9INis0l
— TIMES NOW (@TimesNow) June 12, 2024
’محکمہ شہری دفاع نے آتشزدگی کے اسباب جاننے کے لیے تفتیش شروع کر دی ہے۔‘
حکام نے کہا ہے کہ ’عمارت چھ منزلہ ہے جس میں 43 افراد زخمی ہوگئے اور جنہیں مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔‘
’ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ عمارت کی زیریں منزل میں گیس سلینڈر رکھے ہوئے تھے جو ممکنہ طور پر یہی آگ لگنے کا سبب ہوں۔‘