ہیرا گولڈ کی انویسٹر س کے ساتھ دھوکہ ‘لاکھوں روپیہ مشغول کرنیوالے مسلم خاندان لُٹ گئے

سی ای او نوہیراشیخ کے خلاف بے شمار شکایات درج‘سی ای او نوہیراشیخ لاپتہ‘ایڈوکیٹ شانِ الہٰی نے گھوٹالہ کاپردہ فاش کیا

ناندیڑ:22 ستمبر۔(ورق تازہ نیوز)ہندوستان کی سب سے بڑے مالیاتی ادارے ہیروگولڈ گروپ آف کمپنیز میں جن مسلمانوں نے اپنے لاکھوں روپے مشغول کئے تھے اب ایسالگتا ہے کہ یہ خطیر رقم انھیںواپس نہیں مل پائے گی ۔ کیونکہ گزشتہ چھ ماہ سے کمپنی کے ممبران کو اُن کی رقم کامنافع ادا نہیں کیاگیا ہے ۔ ا سلئے مہاراشٹر ‘کرناٹک ‘ تیلنگانہ ‘ آندھرا پردیش اوردیگر ریاستوںں کے رقم مشغول کرنے والے ہزاروں افراد پریشان ہوگئے ہیں ۔ کئی افراد نے ہائی کورٹوں ‘پولس کمشنرآفیسوں اور مقامی پولس اسٹیشنوں میں کمپنی اوراس کی چیف ایگزیکٹیو آفیسر نوہیراشیخ کے خلاف مقدمات درج کئے ہیں ۔ دریں اثناءاطلاع ملی ہے کہ نوہیراشیخ کاکوئی پتہ نہیں ہے اور کمپنی کے ممبئی ‘ حیدر آباد اوردیگرشہروں کے دفاتر پرتالاپڑا ہوا ہے ۔ ایسی بھی اطلاع ہے کہ ناندیڑ کے کئی مسلمانوں نے ہیراگولڈ مں اپنے لاکھوں روپے مشغول کئے ہوئے تھے اورراب انھیں ہر ماہ منافع کی رقم ملنا بند ہوگئی ہے اسلئے یہ لوگ بھی بے حد پریشان ہیں ۔ممبئی کے وکلاءکے گروپ جس کی رہبری ایڈوکیٹ شان الہیٰ کررہے ہیں نے اس سب سے بڑے مالی گھوٹالے کی تفتیش اپنے طور پر شروع کردی ہے۔ حیدر آباد کی ہیرا گروپ آف کمپنیزنے مہاراشٹر کے ہزاروں مسلم خاندانوں کے ساتھ دھوکہ دہی کی ہے ۔ بالخصوص ممبئی اور اطراف کے انویسٹرس سڑکوں پر آگئے ہیں ۔31اگست2018ءکو ہیرا گولڈ نے ممبئی اورر میرا روڈ کے انویسٹروں کو پیسہ دینے کاوعدہ کیاتھا لیکن 31اگست گزرجانے کے باوجود خبر کے مطابق کسی بھی انویسٹر کو پیسے نہیں دئےے گئے ہیں ۔ممبئی اور میرا روڈ کے علاوہ مہاراشٹر کے کونے کونے میں موجود ہیرا گولڈ کے دفاتر پرتالے لگ گئے ہیں۔ناندیڑضلع میںبھی ہیرا گولڈ میں کچھ لوگوں نے سرمایہ کاری کررکھی ہے لیکن ابھی تک اُن کے ساتھ دھوکہ دہی ہوئی یا نہیں اسکی کوئی خبر نہیں ہے۔کیونکہ اب تک کوئی انوسٹر سامنے نہیں آیا ہے ۔ممئی کے ایڈوکیٹ شان ِ الہیٰ نے جاریہ ماہ 2018 کو حیدر آباد میں سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کو انٹرویودیتے ہوئے کہاہے کہ ہیراگولڈ گروپ آف کمپنیزکی اُن کے ویب سائٹ پرکوئی بیلنس شیٹ نہیں ہے جبکہ اس نے مسلمانوں سے کروڑہاروپیہ جمع کیاہے ۔اُن کاکہنا ہے کہ نوہیراشیخ خود کوا یک ایماندار مسلم خاتون کے طور پر پیش کرکے سیدھے سادے مسلمانوں سے رقم جمع کرتی ہیں اورلوگ منافع کے لالچ میں اپنی رقم اس دھوکہ باز خاتون کے حواالے کردیتے ہیں ۔ایڈوکیٹ شان الہیٰ نے کہاکہ وہ اس سارے گھوٹالے کی مکمل تفتیش کریں گے اورر اس کمپنی کی سی بی آئی کے ذریعہ انکوائری کامطالبہ کریںگے۔کمپنی جس کی سی ای او نوہیرا شیخ ہیں۔24 سالوں سے لوگوںسے قم لے کر ماہانہ تین تاساڑھے تین فیصد کے درمیان نفع دیتی تھی اور یہ سلسلہ چھ مہینہ تک بدستور جاری تھا لیکن کہاجاتا ہے کہ نوہیراشیخ کی اس اسکیم کی بھنک وزیراعظم مودی اور بی جے پی صدرامیت شاہ کو لگ گئی اور ظاہر سی بات ہے کسی بھی اسکیم کوچلانے میں حرف بہ حرف قانون کالحاظ نہیں کیاجاسکتا اورہوسکتا ہے۔ اسی کمزوری کافائدہ سیاسی لیڈرروں نے اٹھایااور ساتھ ہی نوہیراشیخ ایک تیز طرار خاتون ہیں اور اسی قابلیت کو بھنانے کےلئے نوہیرا شیخ پردباو¿ ڈال کر سیاست میںاتروادیااورجو سیاست کسی بھی طرح سے نوہیرا شیخ کیلئے سودمند نہیں تھا ۔نوہیراشیخ کی پارٹی نے کرناٹک کے اسمبلی چناو¿ میں سبھی سیٹوں پرچناو¿ لڑا تھااورر ایک سیٹ بھی نہیں آئی ۔ لیکن کرناٹک میں بی جے پی کی حکومت نہ بننے کی وجہ سے نوہیراشیخ اور ہیرا گولڈ کوخمیازہ بھگتنا پڑا ۔کہاجاتا ہے کہ بی جے پی کی سرکار اگر کرناٹک میں بن جاتی تو شایدنو ہیراشیخ کو فائدے مل جاتے اور ان کی کمپنی ہیرا گولڈ اپنے انویسٹروں کو اب تک پیسہ دیتی رہتی لیکن کرناٹک چناو¿ ختم ہوتے ہی ہیرا گولڈ لڑ کھڑانے لگا اوراپنے انویسٹروں کوتاریخ دینے لگی ۔نتیجہ یہ ہے کہ انویسٹروں کی لائن ہیروگولڈ کے آفس کے باہر جمع ہونے لگی۔تین دن قبل حیدر آباد میں تمام انویسٹروں (کرناٹک‘مہاراشٹراورتیلنگانہ) کامشترکہ اجلاس ہوا جس میںسبھی نے اپنی اپنی شکایات درج کروائیں اورمطالبہ کیا کہ انکی رقومات جلد از جلد واپس کی جائیں۔
اسی ضمن میںممبئی کے شان الہیٰ ایڈوکیٹ نے ایک تفصیلی ویڈیو جاری کیا ہے جس میںتمام معلومات فراہم کی گئی ۔

ہیرا گولڈ گروپ کا اسکینڈل بے نقاب، SEBI نے تصدیق کردی

ٹی ٹین لیگ کے سرکردہ سرمایہ کار ہیرا گولڈ گروپ کا مالیاتی اسکینڈل بے نقاب ہوگیا، The Securities and Exchange Board of India (SEBI) نے اس کے پونزی اسکیم ہونے کی تصدیق کردی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں ہیرا اسلامک بزنس گروپ کی سرگرمیاں مالیاتی فراڈ قرار دے دی گئی ہیں، ہیراگولڈ میں سرمایہ کاری کرنے والے بیشتر سرمایہ کار شدید پریشانی اور بے چینی کا شکار ہیں۔

اس کے علاوہ ہیرا گولڈ کمپنی کی جانب سے ادائیگیاں بھی تاخیر کا شکار ہیں، بھارتی شہر حیدر آباد میں دھوکہ دہی میں ملوث کمپنی کا ہیڈ آفس بند کردیا گیا۔ پریشان سرمایہ کاروں نے اپنی رقوم ی ادائیگی کیلئے بینگلور حیدرآباد اور دیگر شہروں میں مظاہرے بھی کئے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ گروپ نے پہلے ہرماہ منافع دینے کا کہا تھا بعد میں یہ تین ماہ ہوا اور اب مزید تاخیر کا شکار ہے۔ واضح رہے کہ ہیرا گولڈ کی سربراہ نے سال دوہزار سترہ میں انتخابات میں حصہ لیا، سرمایہ کاروں کا پیسہ وہاں جھونک دیا۔

Tags: heera gold fraud,Nowheera Shaikh,ہیرا گولڈ, heera gold news

Show Comments (2)