دیوالی تہوار پرایس ٹی بسوں کی 9320 زائد پھیریاں

ممبئی:6اکتوبر(نامہ نگار) ہندو بھائیوںکے سب سے بڑے تہوار دیوالی کے موقع پر مسافرین کو پریشانی نہ ہو اس لئے ریاستی روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن( محکمہ ایس ٹی) نے یکم نومبرتا 20نومبر ریاست میں 9320 زائد بس گاڑیوں کی پھریاں کرنے کافیصلہ کیا ہے ۔ یہ پھیریاں پہلے سے مقررہ پھیروں کے علاوہ ہوں گی ۔ ایس ٹی کارپوریشن کے صدر ‘ وزیر ٹرانسپورٹ دیواکرراو¿تے نے یہاں اخبار نویسیوں کوبتایا کہ ہر سال دیوالی کے موقع پر ایس ٹی کارپوریشن کی جانب سے زائد بس پھیریاں کی جاتی ہیںچنانچہ اس سال بھی مسافروں کی سہولت کے لئے 9320 زائد بس گاڑیوں کی پھیریاں کرنے کااعلان کیا جارہا ہے ۔ بس پھیریوں کے سیٹ ریزرویشن دستیاب کئے گئے ہیں۔ عین وقت اگر مسافروں کی بھیڑ ہوجائے تو ضلعی ایس ٹی ڈپو کوزائد بس گاڑیاں دستیاب کروانے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ دیوالی تعطیلات کے دوران بسوں میں مسافروں کی کافی بھیڑ ہوجاتی ہے ۔بس اسٹیشنوں پر ہجوم دیکھائی دیتا ہے اسلئے محکمہ ایس ٹی نے بس اسٹیشنوں پر ”مسافردوست“ کے بّلے لگاتے ہوئے افراد کوتعینات کرنے کافیصلہ کیا ہے۔

Leave a comment