امریکی اور اسرائیلی حملوں میں ایران میں 787 ہلاکتوں کی تصدیق، اسرائیل کا ’پوری طاقت سے‘ آپریشن جاری رکھنے کا اعلان،جنگ کی تمام خبریں صرف ایک کلک پر پڑھئے

ایران کی ہلالِ احمر سوسائٹی کا کہنا ہے کہ سنیچر کو شروع ہونے والے امریکی اور اسرائیلی حملوں میں ایران میں اب تک 787 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز کا کہنا ہے کہ ان کی فضائیہ نے تہران میں حکومتی اہداف کو ’شدید طاقت‘ سے نشانہ بنایا ہے۔ … Read more

ایران کے 49 سینیئر ترین رہنما اب تک مارے جا چکے ہیں: امریکہ

امریکہ میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے اعلان کیا ہے کہ ایران پر جاری حملوں میں ’ایرانی حکومت کے سینیئر ترین رہنماؤں میں سے 49‘ مارے گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں، انھوں نے امریکی آپریشن کے اہداف کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس آپریشن کا مقصد ’اس شدت پسند … Read more

امریکہ کا دھمکانے والوں کو بلا جھجھک نشانہ بنانے کا اعلان، ایران کا ’طویل جنگ‘ کی تیاری کا دعویٰ

امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ نے کہا ہے کہ یہ آپریشن ’لامتناہی جنگ‘ میں تبدیل نہیں ہوگا بلکہ مقصد ایران کے میزائل اور سکیورٹی ڈھانچے کو تباہ کرنا ہے۔ ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی کا کہنا ہے کہ ان کا ملک امریکہ کے برعکس ایک طویل جنگ کی تیاری کر … Read more

کویت میں متعدد امریکی جنگی طیارے گِر کر تباہ، ایران کا امریکہ سے مذاکرات سے انکار

کویت کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ’پیر کی صبح متعدد امریکی جنگی طیارے گِر کر تباہ ہوئے ہیں‘ اور اُن پر سوار پائلٹس محفوظ رہے ہیں۔ دوسری جانب ایران کی جوابی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اور پیر کے روز اسرائیل اور خلیجی شہروں بشمول دبئی، ابوظہبی، دوحہ اور کویت پر میزائل اور … Read more

ایرانی میزائل حملہ: اسرائیلی شہر بیت شیمش میں 9 افراد ہلاک، 28 زخمی

اسرائیل کے وسطی شہر بیت شیمش پر ایران کے میزائل حملے کے نتیجے میں کم از کم 9 افراد ہلاک جبکہ 28 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب امریکہ اور اسرائیل کی مشترکہ کارروائی میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی ہلاکت کے بعد تہران … Read more

بحرین میں امریکی بحریہ کا اڈہ ایرانی ڈرون حملےکی ذد میں,تین امریکی فوجی اہلکاروں کی موت

بحرین کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے مطابق بحرین میں موجود امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے کے اڈے کو ایک ایرانی ڈرون نے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی۔ ایرانی ڈرون کا حملہ برطانوی بحریہ کی تنصیب کے بالکل قریب ہوا جو امریکی تنصیبات کے علاقے کے ساتھ جڑی ہوئی … Read more

پاسداران انقلاب کا تین امریکی و برطانوی آئل ٹینکرز پر حملے کا دعویٰ، ٹرمپ کا نو ایرانی بحری جہاز اور نیول ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا اعلان

ایران کی سکیورٹی فورس پاسداران انقلاب (آئی آر جی سی) نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے میزائل حملے میں امریکہ اور برطانیہ کے تین آئل ٹینکرز کو نشانہ بنایا ہے جن میں آگ لگ چکی ہے۔بی بی سی فارسی کے مطابق تین آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ سرکاری خبر رساں ادارے ’ارنا‘ … Read more

ایران بہت سخت حملہ‘ کرنے کی کوشش نہ کرے، اگر ایسا ہوا تو امریکہ ’ایسی طاقت سے جواب دے گا جو پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی۔‘

پام بیچ کی بادلوں سے ڈھکی اور بونداباندی والی صبح میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اب بھی اپنے مار-اے-لاگو والی رہائش گاہ میں موجود ہیں۔ ان کے عوامی شیڈول میں کوئی تقریب درج نہیں، اور امکان ہے کہ صحافیوں کو وہ صرف اس وقت نظر آئیں گے جب وہ دوپہر کے بعد واشنگٹن کے لیے … Read more

کراچی: مشتعل افراد امریکی قونصلیٹ میں داخل، فائرنگ سے نو ہلاک اور متعدد زخمی

کراچی میں مشتعل افراد نے امریکی قونصلیٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی اور عمارت میں توڑ پھوڑ بھی کی ہے، اس دوران فائرنگ سے کم از کم نو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔سول ہسپتال کراچی کے ایک سینیئر ڈاکٹر نے بی بی سی نیوز کے عثمان زاہد کو بتایا ہے کہ امریکی قونصل خانہ … Read more

دبئی اور خطے کے دیگر ممالک میں ایرانی حملوں کی تصاویر، عمارتوں اور ایئرپورٹ کو نقصان

ایرانی حملوں کے نتیجے میں دبئی میں ہونے والے نقصانات کی تصاویر سامنے آ گئی ہیں۔اطلاعات کے مطابق ایران نے رات کے وقت دبئی میں متعدد اہداف کو نشانہ بنایا گیا جن میں امارت کا بین الاقوامی ہوائی اڈہ بھی شامل ہے۔ ایک لگژری ہوٹل فیرمونٹ دی پام پر بھی حملہ ہوا جس کی ویڈیو … Read more

جنگ کے دوران ایران کو ملا نیا کمانڈر اِن چیف، بریگیڈیئر جنرل احمد وحیدی نے سنبھالی کمان

اسرائیلی ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) نے آپریشن ’رورنگ لائن‘ کے تحت ایران کے خلاف چلائے گئے آپریشن میں جنرل محمد پاکپور سمیت ایران کے کئی سینئر لیڈران کو نشانہ بنایا ہے۔ اس درمیان ایران کو اس کا نیا کمانڈر اِن چیف مل گیا ہے۔ بریگیڈیئر جنرل احمد وحیدی کو نیا کمانڈر اِن چیف بنایا … Read more

ایران کے رہبر اعلی خامنہ ای ہلاک ہو چکے، وہ ہماری انٹیلیجنس اور جدید ٹریکننگ سسٹم سے بچنے میں ناکام رہے‘: صدر ٹرمپ کا دعویٰ ،مگر ایران کا انکار

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے رہبر اعلی علی خامنہ ای امریکہ کی انٹیلیجنس اور جدید ٹریکننگ سسٹم سے بچنے میں ناکام رہے ہیں اور مارے جا چکے ہیں۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی دفاعی قیادت کو ختم کر دیا گیا ہے اور … Read more

ایران میں اسکول پر اسرائیلی حملہ، 53 افراد کی ہلاکت کا دعویٰ، یو اے ای پر ایرانی میزائل حملے میں پاکستانی شہری ہلاک

تہران۔امریکہ اور اسرائیل نے ایران کے خلاف مشترکہ حملوں کا آغاز کرتے ہوئے کہا ہے ایران میں ’بڑے پیمانے پر اہم جنگی کاررائیاں‘ شروع کر دی گئی ہیں۔ اُدھر پاسداران انقلاب نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب، قطر، بحرین، کویت اور یو اے ای میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائل داغے ہیں۔ اسرائیل کی … Read more

ریاض میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی،بحرین میں ایمرجنسی سائرن بج رہے ہیں

ریاض:اے ایف پی کے مطابق ریاض میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔سعودی دارالحکومت ریاض میں اے ایف پی کے نامہ نگاروں نے قطر اور بحرین میں امریکی اڈے پر حملوں کے بعد زور دار دھماکوں کی آوازیں سنیں۔ ریاض میں دو نامہ نگاروں نے بتایا کہ انھوں نے ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں … Read more

بریکینگ نیوز:امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ ،تہران کی بھی جوابی کارروائی

ایرانی میڈیا نے تہران سمیت ملک کے کئی شہروں میں دھماکوں کی تصدیق کی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرتھ سوشل پر آٹھ منٹ کی ویڈیو میں تصدیق کی ہے کہ ایران پر حملے میں امریکہ بھی شامل تھااسرائیل کے بعد ایران نے بھی اپنی فضائی حدود کو شہری پروازوں کے لیے بند کر دیا۔ … Read more

پاکستان کا افغانستان میں مزید ٹھکانوں پر فضائی حملوں کا دعویٰ، ’پاکستان اچھا کام کر رہا ہے‘، ٹرمپ

پاکستان کے وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا دعویٰ ہے کہ اب تک افغانستان میں ’29 مقامات کو فضائی کارروائی میں نشانہ بنایا گیا ہے‘۔ ادھر افغان طالبان نے جمعے کی شب دوبارہ سرحد پار ’جوابی کارروائیاں‘ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان … Read more

کولکاتا میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.5 ریکارڈ، لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے

کولکاتا: کولکاتا میں جمعرات کو زلزلے کے تیز جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں لوگوں میں بے چینی پھیل گئی۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کا مرکز بنگلہ دیش میں تھا، تاہم اس کے اثرات کولکاتا اور اطراف … Read more

پاکستان کا افغان طالبان کے 36 اہلکاروں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، دو سکیورٹی اہلکاروں کی موت کی تصدیق

پاکستان کے وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی فوج کی کارروائیوں میں افغان طالبان کے 36 اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انھوں نے تصدیق کی کہ افغان طالبان کے ساتھ سرحدی جھڑپوں میں پاکستانی فوج کے دو اہلکار بھی ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ تین زخمی ہیں۔ خیال … Read more

میرے عرب چچا‘: ایپسٹین فائلز میں قطر اور اسرائیل کو قریب لانے کی کوششوں کا احوال

برطانوی دارالحکومت لندن کے مرکز میں واقع مشہور ہائیڈ پارک کے سامنے دنیا کی پرتعیش رہائشی عمارتوں میں سے ایک میں، قطر کے سابق وزیرِ اعظم شیخ حمد بن جاسم نے 20 دسمبر 2018 کو اسرائیل کے سابق وزیرِاعظم اور ایہود باراک سے ملاقات کی تھی۔ اس غیر اعلانیہ ملاقات کا تعلق بدنام جنسی مجرم … Read more

وزیرِ اعظم کا اسرائیلی پارلیمان سے خطاب: نریندر مودی کی غزہ امن منصوبے کی حمایت، ہولوکاسٹ تاریخ کا سیاہ ترین باب قرار

انڈیا کے وزیرِ اعظم نریندر مودی نے اسرائیل کی پارلیمان سے خطاب کرتے ہوئے غزہ امن منصوبے کی حمایت کی ہے اور کہا ہے کہ اس سے نہ صرف خطے میں امن قائم کرنے میں مدد ملے گی بلکہ مسئلہ فلسطین بھی حل ہو گا۔انڈین وزیرِ اعظم جو کہ دو روزہ دورے پر بدھ کے … Read more

ایپسٹین معاملہ: بل گیٹس نے کہا ’میں اپنی غلطیوں کی ذمہ داری لیتا ہوں‘، گیٹس فاؤنڈیشن نے جاری کیا بیان

مشہور و معروف صنعت کار بل گیٹس نے آنجہانی فائنانسر اور جنسی جرائم کے مرتکب جیفری ایپسٹین سے اپنے رشتوں پر صفائی پیش کی ہے۔ گیٹس فاؤنڈیشن کے ایک ٹاؤن ہال پروگرام میں ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے اعتراف کیا کہ ایپسٹین سے ملنا ان کی ’بہت بڑی غلطی‘ تھی۔ اس بات کی … Read more

صدر ٹرمپ کی رہائش گاہ میں داخل ہونے والا مسلح شخص سکیورٹی اہلکاروں کی فائرنگ سے ہلاک

سیکرٹ سروس کے مطابق ایک شخص کو اس وقت گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا جب وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی رہائش گاہ مار-اے-لاگو کے محفوظ حصے میں داخل ہوا۔یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق رات 01:30 بجے پیش آیا۔ سیکرٹ سروس کا کہنا ہے کہ اس شخص کو شمالی گیٹ کے قریب دیکھا … Read more

نیپال میں ہندو۔ مسلم جھڑپوں کے بعد کرفیو جاری

کھٹمنڈو فروری۔ 21؍فروری (ایجنسیز) نیپال کے صوبہ مدھیش کے ضلع روتاہاٹ میں ہندو اور مسلم برادریوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے بعد صورتحال بدستور کشیدہ ہے۔ انتظامیہ نے بگڑتی ہوئی حالت کے پیش نظر گوڑ میونسپلٹی کے حساس علاقوں میں کرفیو نافذ کر دیا ہے۔اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ ضلع روتاہاٹ کی گوڑ میونسپلٹی … Read more

دنیا کی دیوہیکل وہیل مچھلی اچانک ساحل پر آ لگی… پُراسرار موت؛ آخر وجہ کیا؟

آپ نے سمندر کئی بار دیکھا ہوگا، شاید سمندر کے کنارے بھی گئے ہوں گے۔ مدّ و جزر کا لطف اٹھایا ہوگا۔ جب سمندر طوفانی ہوتا ہے تو وہ اپنے ساتھ بہت سی چیزیں کنارے تک لے آتا ہے۔ سمندر کی تہہ میں موجود کچرا اور ناکارہ اشیاء ساحل پر آ جاتی ہیں۔ بعض اوقات … Read more

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کے خلاف محدود فوجی کارروائی پر غور

امریکی صدر ڈونلڈ َٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ ایران پر محدود فوجی حملے کے بارے میں غور کر رہے ہیں۔ دوسری جانب ایرانی وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ تہران ایک ’ممکنہ معاہدے کے مسودے‘ پر کام کر رہا ہے جسے اگلے چند دنوں میں امریکہ کے حوالے کر دیا جائے گا۔ جمعہ کے … Read more

امریکہ ایران کشیدگی: تہران ’ہتھیار ڈالنے‘ کے بجائے تصادم کا انتخاب کیوں کر سکتا ہے؟

خطے میں امریکی فوجی طاقت میں مسلسل اضافہ اب محض اشارے دینے کے بجائے جنگی تیاریوں کی نشاندہی کر رہا ہے۔یو ایس ایس ابراہم لنکن کیریئر کا ایرانی پانیوں کے قریب پہنچنا پہلے ہی اہم قدم ہے۔ ایک اور طیارہ بردار جہاز، یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ، آخری بار آبنائے جبل الطارق کے قریب … Read more

ایران پر ’محدود حملے‘ کے امکان کی رپورٹس اور تہران کی تنبیہ: ’تصادم کی صورت میں دشمن کے اڈے، اثاثے جائز ہدف تصور ہوں گے‘

اقوام متحدہ کو لکھے گئے ایک خط میں ایران نے خبردار کیا ہے کہ وہ کسی بھی ’فوجی جارحیت‘ کا بھرپور جواب دے گا اور تصادم کی صورت میں خطے میں ’دشمن طاقت‘ سے تعلق رکھنے والے تمام اڈوں، سہولیات اور اثاثوں کو جائز اہداف تصور کیا جائے گا۔ دوسری جانب صدر ٹرمپ نے کہا … Read more

امریکی فوج سنیچر تک ایران پر حملے کے لیے تیار، مگر صدر ٹرمپ نے حملے کے وقت سے متعلق تاحال حتمی فیصلہ نہیں کیا: سی بی ایس

ٹامریکہ میں بی بی سی کے پارٹنر ادارے سی بی ایس نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ کو قومی سلامتی سے متعلق اعلیٰ حکام نے آگاہ کیا ہے کہ امریکی فوج سنیچر تک ایران پر ممکنہ حملے کے لیے تیار ہے تاہم (صدر ٹرمپ کی جانب سے) اس ضمن … Read more