اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ تلِ ابیب میں متعدد کلسٹر بموں میں سے ایک کے گرنے سے تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔ دوسری جانب متحدہ عرب امارات کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں تنازع شروع ہونے کے بعد ملک میں اب تک چھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں.
اسرائیل کی ایمرجنسی سروسز کا کہنا ہے کہ وسطی اسرائیل میں حملوں سے متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ تلِ ابیب میں متعدد کلسٹر بموں میں سے ایک کے گرنے سے تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔
اسرائیلی پولیس فورس نے ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں ایک دھماکے کے بعد ایک شخص کو لڑکھڑاتے ہوئے سڑک سے دور جاتے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ ملبہ چاروں طرف بکھرا ہوا ہے۔
کلسٹر ہتھیار کے ذریعے راکٹ، میزائل یا توپ کے گولے سے درجنوں یا سینکڑوں چھوٹے بم (بمبیٹس) بکھیر دیے جاتے ہیں، جو ایک وسیع علاقے تک پھیل جاتے ہیں۔
اسرائیل کی ایمرجنسی سروسز کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں:
بنی براک کے علاقے میں ایک 60 سالہ شخص کانچ کے ٹکڑے لگنے سے زخمی ہوا ہے
رمات گان کے علاقے میں ایک 70 سالہ شخص دھماکے کے سبب زخمی ہوا ہے
فتح تقوی میں بم دھماکے کی آواز کے سبب کانوں میں گھنٹیاں بجنے کی شکایت پر ایک 46 سالہ اور ایک 18 سالہ خاتون کو علاج مہیا کیا گیا ہے
متحدہ عرب امارات کا کہنا ہے کہ اس نے اتوار کو ایران کی طرف سے فائر کیے گئے چار مزید بیلسٹک میزائلوں اور چھ ڈرونز کو تباہ کیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کے مطابق تنازع کی شروعات کے بعد سے اب تک اس کی فورسز اور دفاعی نظام 298 بیلسٹک میزائل، 15 کروز میزائل اور 1606 ڈرونز تباہ کر چکے ہیں۔
متحدہ عرب امارات کی وزارتِ دفاع کے مطابق ان حملوں میں اب تک چھ جانیں چکی ہیں اور 142 افراد زخمی ہوئے ہیں۔