اسرائیل کی فوج کی جانب سے اب ایک بیان میں ایران کے اہم سکیورٹی رہنما علی لاریجانی کو فضائی حملے میں ہلاک کرنے کی تصدیق کی جا رہی ہے تاہم ایران نے اس پر ردعمل نہیں دیا ۔
اسرائیلی وزیرِ دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انھیں ابھی اطلاع ملی ہے کہ اعلیٰ ایرانی سکیورٹی اہلکار علی لاریجانی کی موت کی تصدیق ہو گئی ہے۔
دوسری جانب ایرانی میڈیا میں کہا جا رہا ہے کہ علی لاریجانی جلد ہی ایک پیغام جاری کریں گے.
بسیج فورس کے کمانڈر کو بھی ہلاک کرنے کا دعویٰ
دوسری جانب ایک علیحدہ بیان میں اسرائیلی فوج نے ایران کی بسیج فورس کے کمانڈر کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
یاد رہے کہ سبیج ایران کی ایک نیم فوجی تنظیم ہے جو رواں سال کے اوائل میں حکومت مخالف مظاہروں کے سخت کریک ڈاؤن میں شامل رہی تھی۔ایرانی میڈیا میں اس حوالے سے تاحال کوئی خبر سامنے نہیں آئی۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے ٹیلیگرام پر جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ یہ حملہ پیر کے روز کیا گیا اور اس میں غلام رضا سلیمانی کو نشانہ بنایا گیا۔
اسرائیلی فوج کے مطابق غلام رضا سلیمانی چھ برس تک پاسدارانِ انقلاب سے منسلک اس ملیشیا کی قیادت کرتے رہے۔