کم وقت میں زیادہ وزن گھٹائیں ۔۔۔ آسان طریقہ آگیا

 وزن گھٹانے کے لیے سب سے بہترین ذریعہ روزانہ کی بنیاد پر کسرت کرنا ہے اور بہترین نتائج کے لیے ورزش کا مناسب وقت کا تعین کرلینا ہے۔ امریکی تحقیق کاروں نے اُس وقت کو درست تعین کیا ورزش اوقات میں ورزش کرنے سے وزن میں تیزی سے  کمی آتی ہے نا کہ  دیگر اوقات میں کرنے سے۔ … Read more

چوہا لایا ایچ آئی وی ایڈز کیلئے خوشخبری

طبی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک جانور(چوہے) میں ایچ آئی وی کو مکمل طور پر ختم کرنے کا میاب تجربہ کیا گیا ہے۔ ماہرین نے اس اہم کام کو دو مراحل میں انجام دیا ہے۔  ماہرین نے چوہے کے جینوم (جینیاتی سیٹ)  نئی ٹیکنالوجی کے ذریعے تبدیلیاں بھی کیں ہیں۔ پہلے مرحلے میں لانگ ایکٹنگ … Read more

پاکستان میں تمباکو نوشی سے سالانہ اموات، حیران کن انکشافات

معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ حکومت نے شعبہ صحت کا بجٹ ماضی کی نسبت دگنے سے زائد کر دیا، پاکستان میں تمباکو نوشی سے سالانہ ایک لاکھ 60 ہزار سے زائد اموات ہوتی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے … Read more

ذرا سوچئے! سافٹ ڈرنگ کا ذائقہ پلاسٹک اور شیشے کی بوتل میں مختلف

 کبھی ذہن میں یہ سوال اجاگر ہوا کہ سافٹ ڈرنک کا ذائقہ پلاسٹک اور شیشے کی بوتل میں مختلف کیوں ہوتا ہے۔ سائنسی تحقیقات سے اس سوال کا جواب مل گیا ہے۔ سافٹ ڈرنکس بنانے والی کمپنیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ سافٹ ڈرنک کو شیشے  یا پلاسٹک  بوتل میں پیک کریں۔ سوفٹ ڈرنگ بنانےکی ترکیب میں کوئی  خاص … Read more

رات کو اسمارٹ فون کا استعمال، رکھے صحت کو خراب

کیلیفورنیا یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق سونے سے قبل اسمارٹ فونز کا استعمال کرنا سب سے پہلے تو نیند کو متاثر کرتا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اسمارٹ فون کی اسکرین سے خارج ہونے والی شعاعیں آنکھوں کو متاثر کرتی ہیں اور دماغ کو بتاتی ہیں کہ جاگتے رہو ابھی سونے کا وقت … Read more

سبزیوں اور پھلوں سے کینسر جیسی بیماریوں سے نجات

ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان میں عام پائے جانے والی نارنجیوں،انگور اور گاجروں میں کینسر سے لڑنے یا روکنے والے غیر معمولی اجزا پائے جاتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ اجزا ان دواؤں کے مرکبات سے بہت ملتے جلتے ہیں جو آج کینسر کے خلاف استعمال ہورہی ہیں اور یوں … Read more

بکری کا دودھ چھوٹے بچوں کے لیے مفید یا نقصاندہ، نئی تحقیق سامنے آگئی

دنیا میں آنکھ کھولنے والے نومولود بچوں کو اگر بکری کا دودھ پلایا جائے تو وہ ان بچوں کے معدے اور نظامِ ہاضمہ کے لیے مفید ثابت ہوسکتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ بکری کے دودھ میں عین ماں کے دودھ کی طرح ہی بیکٹیریا اور دیگر اجزا پائے جاتے ہیں نہیں پری … Read more

مردوں کے دل کا کیا تعلق بلیو بیری سے۔۔۔۔ جان کر حیرانگی

کھانے میں مردو اور خواتین کی پسند نا پسند اور جسمانی ضرورت مختلف ہوتی ہے۔ خواتین کے جسم کو کیلشیئم اور آئرن سے بھرپور کھانوں کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ مردوں کے جسم کو پروٹین اور کیلوریز سے بھرپور کھانوں کی۔ اب ماہرین نے مردوں کو کھانے کے حوالے سے ایک انتہائی مفید مشورہ دے … Read more

انسانی ایچ آئی وی کو مکمل طور پر ختم کرنا کا پہلا کامیاب تجرہہ

طبی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک جانور کے ماڈل سے انسانی ایچ آئی وی کو مکمل طور پر ختم کیا گیا ہے۔ ماہرین نے اس اہم کام کو دو مراحل میں انجام دیا ہے۔ تاہم اس کے لیے ماہرین نے چوہے کے جینوم (جینیاتی سیٹ) میں ایک قدرے نئی ٹیکنالوجی کے ذریعے تبدیلیاں بھی کی … Read more

تھرموپول سے بنے ڈسپوزیبل کپ اور پلیٹس کا استعمال, ماہرین کا اہم انکشاف

طبی ماہرین کے مطابق تھرموپول سے بنے ڈسپوزیبل کپ اور پلیٹس کا استعمال کینسر کا باعث بن سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھرموپول سے بنے کپ اور پلیٹس کا استعمال کثرت سے کیا جاتا ہے لیکن اب ماہرین اس کے نقصان سے آگاہ کردیا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے … Read more

موٹاپے، ہائی بلڈ پریشر اور ذیابیطس ٹائپ ٹو جیسے امراض سے نجات

کیا آپ نے کبھی رات کا کھانا کسی کام میں پھنسے ہونے کی وجہ سے کافی دیر کے لیے ملتوی کردیا؟ یا زیادہ دیر تک سونے کی وجہ سے ناشتے کو چھوڑ دیا؟ کیا دیر سے کھانا یا نہ کھانا کچھ زیادہ بڑا مسئلہ نہیں؟ اگر تو آپ ایسا سوچتے ہیں تو درحقیقت متعدد امراض … Read more

امریکا میں منشیات کا استعمال عام، 80 ہزار اموات

امریکا میں منشیات سے 80 ہزار اموات ہوئیں اور یورپ میں 8 ہزار 200 افراد منشیات کی زیادہ مقدار کے باعث ہلاک ہوگئے ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی ڈرگ ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گزشتہ برس امریکا میں 80 ہزار افراد منشیات کے … Read more

صاف ستھری مچھلی سے ٹائپ ٹو ذیابیطس جیسی بیماریوں سے نجات

مچھلی کھانے کے بہت سے فوائد مسلمہ ہیں اور اب سویڈن کےماہرین نے کہا ہے کہ اگر آپ صاف ستھرے پانی سے پکڑی گئی اور غیرآلودہ مچھلی کھائیں تو جہاں اس کے بہت سے فوائد حاصل ہوں گے وہیں اس سے ٹائپ ٹو ذیابیطس کا خطرہ بھی کم کیا جاسکتا ہے۔ یہ تحقیق سویڈن میں … Read more

پلاسٹک آلودگی بڑھنے کے خطرات

پاکستان میں ہونے والی ایک اور ریسرچ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کراچی کے ساحلی علاقے کلفٹن میں ایک گرام ریت میں مائیکرو پلاسٹک کے 300 سے زائد ذرات پائے گئے ہیں۔ یہ تعداد آبی حیات کے ساتھ ساتھ انسانوں کے لیے بھی خطرے کی گھنٹی ہے۔

شیشے اور پلاسٹک کی بوتل میں سافٹ ڈرنکس کا ذائقہ مختلف کیوں؟

کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ سافٹ ڈرنک کا ذائقہ پلاسٹک کی بوتل اور شیشے کی بوتل میں مختلف ہوتا ہے؟ ایسا کیوں ہے ؟ اس کے پیچھے ایک سائنسی وجہ ہے آئیے آپ کو بتائیں۔ سافٹ ڈرنکس بنانے والی کمپنیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ آیا سافٹ ڈرنک کو شیشے کی بوتل … Read more

ایک عام سی عادت سے آپ کی جان کو خطرہ ہو سکتا ہے

دن کے اختتام پر گھر یں سکون سے بیٹھ کر ٹیلیویژن دیکھنا کافی اچھا خیال لگتا ہے مگر یہ عادت دل کے لیے تباہ کن ثابت ہوسکتی ہے۔ٍ یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کی تحقیق میں بتایا گیا کہ جو لوگ دن بھر میں … Read more

پلاسٹک بیگز سے کچھوے کے بچوں کی جان کو خطرہ

سمندروں میں اندھا دھند پھینکا جانے والا پلاسٹک ہر طرح کی پالتو مچھلیوں سے لے کر وھیل تک کو یکساں طور پر تباہ کررہا ہے اور اب ایک مطالعے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ آسٹریلیا کے سمندروں میں پائے جانے والے جتنے مردہ کچھوے کے بچے ملے ہیں ان کی نصف تعداد پلاسٹک … Read more

واٹس ایپ کے استعمال سے آپ رہے صحت مند

ویسے تو اکثر افراد سوشل میڈیا یا میسجنگ ایپس جیسے واٹس ایپ پر بہت زیادہ وقت گزارنے کو اچھا نہیں سمجھتے مگر اس عادت کا حیران کن فائدہ سامنے آگیا ہے۔ درحقیقت واٹس ایپ پر وقت گزارنا صحت کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے۔ یہ دعویٰ ایک نئی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔ ایج … Read more

صبح کی ورزش سے خود کو رکھے ہر بیماری سے محفوظ

بڑے بوڑھے کہتے ہیں کہ صبح سویرے اُٹھ کر عبادت اور ورزش کرنا ذہنی صحت اور جسمانی راحت و توانائی کا بہترین ذریعہ ہے ۔ رات گئے تک اسمارٹ فون کے شغل اور دیگر شبانہ تفریحات نے صبح خیزی کی عادت بالکل ختم کر دی ہے۔نمازی ،نمازِ فجر کے لیے اُٹھتے بھی ہیں تو نماز … Read more

خوشی کے ہارمونس

[4ہارمونس جو انسان میں خوشی کا تعین کرتے ہیں۔] ایک دن صبح میں پارک میں اپنی بیوی کے ساتھ بیٹھا تھا اس نے باتوں باتوں میں کہا کہ وہ اپنی زندگی سے خوش نہیں ہے۔ میں نے سوچا کہ یہ تو بڑا نا شکرا پن ہے کہونکہ ہمارے پاس کسی چیز کی کمی نہیں تھی۔ہماری … Read more

ہر وقت پیشاب کیوں آتا ہے؟ وجوہات سامنے آ گئیں

جسم سے پیشاب کا اخراج بہت اہمیت رکھتا ہے کیونکہ گردے اضافی پانی اور کچرے کو خون سے فلٹر کرتا ہے اور اسے مثانے میں منتقل کردیتا ہے۔ اوسطاً ایک فرد روزانہ چار سے چھ بار پیشاب کرتا ہے اور چار گھنٹے کے اندر ایک چکر لگ ہی جاتا ہے۔ تاہم اگر ہر کچھ دیر … Read more

آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ آخر وجہ کیا ہے؟

پاکستان کے صوبہ سندھ میں گزشتہ پانچ ماہ کے دوران آوارہ کتوں کے کاٹنے کے 69 ہزار سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جن میں 11 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ یہ انکشاف صوبائی محکمہ صحت کی جاری کردہ ایک رپورٹ میں کیا گیا ہے، جس میں یہ تعداد گزشتہ سالوں کی نسبت بہت زیادہ ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز سندھ ڈاکٹر مسعود احمد سولنگی کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لاڑکانہ ڈویژن کے اضلاع میں کتے کے کاٹنے کے واقعات سب سے زیادہ رپورٹ ہوئے جن کی تعداد 22 ہزار 822 ہے۔ ‘لاڑکانہ ڈویژن کا ضلع قمبر شہداد کوٹ سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ضلع ہے جہاں سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران ایسے 7,678 واقعات رونما ہوئے.’ اسی طرح حیدرآباد ڈویژن کے اضلاع میں کتے کے کاٹنے کے 21 ہزار 99 واقعات رپورٹ ہوئے جن میں سے زیادہ تر تعداد ضلع دادو کی تھی جہاں ایسے 6989 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق شہید بینظیر آباد ڈویژن میں 12173، میرپورخاص ڈویژن میں 6774، لاڑکانہ ڈویژن میں 6263 اور کراچی میں پہلے پانچ ماہ کے دوران 320 واقعات رپورٹ ہوئے۔ کراچی میں رپورٹ ہونے والے واقعات میں سب سے زیادہ تعداد ضلع ملیر میں رہی جہاں 274 افراد کو کتوں نے کاٹا۔ ویکیسین کی عدم دستیابی ماہرین صحت کے مطابق کتے کے کاٹنے کے بڑھتے ہوئے واقعات کی بڑی وجہ اندرون سندھ کے علاقوں میں ویکسین کی عدم دستیابی ہے۔ کتے کے کاٹنے کے بعد مریض کو ‘اینٹی ریبیز ویکسین’ دی جاتی ہے تاہم یہ سندھ کے بڑے سرکاری اسپتالوں میں ہی میسر ہے۔ ویکسین کی عدم دستیابی کے باعث اب تک گیارہ افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی جن میں چھ افراد جناح اسپتال میں دوران علاج ہلاک ہوئے۔ ماہرین اس خدشے کا بھی اظہار کر رہے ہیں کہ بہت سے واقعات رپورٹ نہیں ہوتے، جس سے یہ تعداد بڑھنے کا بھی اندیشہ ہے۔ ڈائریکٹر جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل کالج ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق اسپتال میں کتے کے کاٹنے کے چھ ہزار سے زائد مریضوں کو اب تک لایا جا چکا ہے اور ان میں سے اکثر کراچی سے باہر کے بھی ہوتے ہیں۔ ‘بعض کے زخم انتہائی خراب ہو چکے تھے جس کے باعث ان کی اموات واقع ہو گئیں.’ حکام کے مطابق کتوں کے کاٹنے کے زیادہ تر واقعات میں بچے متاثر ہو رہے ہیں۔ ماہرین آوارہ کتوں کے کاٹنے کے بڑھتے ہوئے واقعات کو انتہائی تشویشناک قرار دے رہے ہیں۔ کراچی کے انڈس اسپتال کی ڈاکٹر نسیم صلاح الدین کا کہنا ہے کہ ملک بھر خصوصاً سندھ میں ان واقعات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے جبکہ حکومت کی جانب سے بھی اس کے تدارک کے لیے کوئی خاطر خواہ انتظامات نہیں کیے گئے۔ ڈاکٹر نسیم صلاح الدین کے مطابق کتوں کے کاٹنے کے بڑھتے ہوئے واقعات روکنے کے لئے معاشرے میں شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے آوارہ کتوں کو بلاوجہ تنگ کرنے سے گریز کرنا چاہئے۔ ان کے بقول اس بات کا بھی خیال رکھنا ضروری ہے کہ یہ کتے بھوکے یا زخمی نہ ہوں جبکہ مقامی انتظامیہ کا یہ کام ہے کہ آوارہ کتوں کو یا تو تلف کیا جائے یا ایسے اقدامات کیے جائیں جس سے عوام کے لیے خطرہ نہ بنیں۔  انڈس اسپتال کی جانب سے کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری اور دیگر علاقوں میں پائلٹ پروجیکٹ کے ذریعے اس مسئلے پر قابو پانے کی کوشش تو کی گئی ہے لیکن اس میں بڑے پیمانے پر سرمائے کی ضرورت پڑتی ہے۔ اس لئے یہ کوشش ایک محدود پیمانے تک ہی مثبت نتائج دے پاتی ہے۔  ماہرین کا کہنا ہے کہ صوبے کے سب سے بڑے شہر کراچی میں آوارہ کتوں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے زائد ہے، ان کے بقول ویکسین کی ہر جگہ فراہمی کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔ ماہرین حیوانیات کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے سری لنکا اور تھائی لینڈ کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے جہاں کتے کے کاٹنے کے واقعات کی شرح میں بہت حد تک کمی لائی جا چکی ہے۔

چھوٹے بچوں کی ہر بیماری کا علاج بکری کے دودھ میں

دنیا میں آنکھ کھولنے والے نومولود بچوں کو اگر بکری کا دودھ پلایا جائے تو وہ ان بچوں کے معدے اور نظامِ ہاضمہ کے لیے مفید ثابت ہوسکتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ بکری کے دودھ میں عین ماں کے دودھ کی طرح ہی بیکٹیریا اور دیگر اجزا پائے جاتے ہیں نہیں پری … Read more

روس نے آٹھ وہیل کھلے سمندر میں آزاد کر دیں

روس کے بحر  اوکاسک میں چھوڑے گئے چھ بیلوگا وہیل اور دو کلر وہیل ان ایک سو وہیلوں میں شامل ہیں جن کی رہائی کے لیے روس پر سخت بین الاقوامی دباؤ ہے۔

فضائی آلودگی کس طرح انسانی صحت پراثر انداز ہو رہی ہے؟

فضائی آلودگی سے وابستہ نقصانات کی فہرست دن بہ دن طویل تر ہوتی جارہی ہے۔ اب ایک اور تازہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ طویل عرصے تک آلودہ ماحول میں رہنے والوں کو اکثر نہ صرف ہائی بلڈ پریشر شکایت رہتی ہے بلکہ انہیں دل کی مختلف بیماریوں اور ذیابیطس کے علاوہ فالج کے … Read more

موٹاپے کے شکار نور الحسن کی سرجری کر دی گئی

ساٹھ سالہ نور الحسن نے ویڈیو پیغام کے ذریعے پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اپیل کی تھی کہ ان کا علاج کروایا جائے، یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔

خیبر پختونخوا میں پولیو کے نئے کیسز، حالات تشویشناک

خیبر پختونخوا کے تین مختلف اضلاع میں پولیو کے 5 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں رواں سال پولیو سے متاثرہ کیسز کی مجموعی تعداد 32 ہوگئی ہے۔ قومی ادارہ برائے صحت نے تصدیق کی ہے کہ پانچ نئے کیسز میں سے دو کیس ضلع بنوں، دو ضلع تورغر اور ایک کیس شمالی وزیرستان سے سامنے آیا ہے اور ان نئے کیسزکے بعد رواں سال کے دوران خیبر پختو نخوا میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 26 ہوگئی ہے۔ قومی ادارہ صحت اسلام آباد کو بھجوائے گئے نمونوں کے لیبارٹری ٹیسٹ کے مطابق خیبر پختو نخوا میں پولیو وائرس سے متاثر ہونے والے بچوں میں تین لڑکے جبکہ دو لڑکیاں شامل ہیں بنوں میں پولیو وائرس سے متاثر ہونے والے ایک بچے کی عمر 8 ماہ اور دوسرے کی 10 ماہ ہے تورغر میں 48 ماہ کی بچی اور 24 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ شمالی وزیر ستان میں 11 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے پولیو وائرس سے متاثرہ بچوں کے ریکارڈ سے معلوم ہوا ہے کہ پانچوں بچوں میں سے کسی کو بھی معمول کے حفاظتی ٹیکہ جات نہیں دیئے گئے تھے۔ نئے کیسز کے سامنے آنے کے بعد ایمرجنسی آپریشن سنٹر خیبرپختونخوا میں منعقدہ اہم اجلاس سے خطاب میں ای او سی کوآرڈینیٹر کیپٹن (ر)کامران احمد آفریدی نے کہا کہ جب تک ہم تمام بچوں تک پولیو ویکسین کی رسائی ممکن نہیں بناتے تب تک پولیو کیسز سامنے آتے رہیں گے اس لئے تمام والدین سے بار بار یہ التماس کی جاتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو ویکسین ضرور پلائیں تاکہ پولیو وائرس کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔ واضح رہے کہ بنوں، تورغر اور شمالی وزیرستان کے ان بچوں میں پولیو وائرس کے آثار سامنے آئے جس پر ان کے فضلہ کے نمونے تجزیہ کے لئے قومی ادارہ صحت اسلام آباد کی لیبارٹری بھجوائے گئے جہاں سے موصول ہونے والی تفصیلی رپورٹ میں قومی ادارہ صحت نے بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق کر دی سال 2019 کے دوران صوبہ خیبرپختونخوا میں سامنے آنے والے پولیو کیسز کی تعداد 26 ہو گئی ہے۔ گزشتہ سال ملک بھر میں پولیو سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 18 تھی جن میں سے 14 کا تعلق خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں سے تھا۔ ملک کے دیگر علاقوں کے نسبت خیبر پختونخوا میں پولیو کے قطرے پلوانے سے انکار کرنے والے والدین کی تعداد نسبتاً زیادہ ہے۔   

ڈاکٹرز نور الحسن کے کامیاب آپریشن کے لیے پرامید

نور الحسن کے معالج ڈاکٹر معاذ الحسن نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ جمعے کی صبح نور الحسن کا آپریشن شروع کیا جائے گا، جو اڑھائی سے تین گھنٹے پر مشتمل ہو گا۔