ذرا سوچئے! سافٹ ڈرنگ کا ذائقہ پلاسٹک اور شیشے کی بوتل میں مختلف

سافٹ ڈرنگ کا ذائقہ پلاسٹک اور شیشے کی بوتل میں مختلف کیوں ہوتا ہے؟
 کبھی ذہن میں یہ سوال اجاگر ہوا کہ سافٹ ڈرنک کا ذائقہ پلاسٹک اور شیشے کی بوتل میں مختلف کیوں ہوتا ہے۔ سائنسی تحقیقات سے اس سوال کا جواب مل گیا ہے۔

سافٹ ڈرنکس بنانے والی کمپنیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ سافٹ ڈرنک کو شیشے  یا پلاسٹک  بوتل میں پیک کریں۔ سوفٹ ڈرنگ بنانےکی ترکیب میں کوئی  خاص فرق نہیں ہوتا۔

سافٹ ڈرنک ذائقے میں تبدیلی کی وجہ سائنسی  پیکینگ ہوسکتی ہے، بہت محدود لوگ ہوتے ہیں جو اس کے ذائقہ میں فرق کو محسوس کرتے ہیں کہ سافٹ ڈرنک کا ذائقہ  پلاسٹک کی نسبت شیشے کی بوتل میں زیادہ اچھا ہوتا ہے۔

پلاسٹک کے اندر یہ صلاحیت موجود ہوتی ہے کہ وہ کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس کو جذب کرتا ہے جبکہ شیشہ کی  بوتل میں ایسا عمل نہیں ہوتا ہے۔

واضع ہوتا ہے کہ پلاسٹک کی بوتل میں سافٹ ڈرنکس کی کاربن ڈائی آکسائیڈ جلدی نکل جاتی ہے اوراس کے برعکس شیشے کی بوتل میں سافٹ ڈرنک میں موجود کاربن ڈائی آکسائیڈ دیر تک رہتی ہے۔

یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے. جس میں ادارہ نے کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سچ نیوز پاکستان – اصل لنک

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading