لال پیاز بچائے ہارٹ اٹیک کے خطرے سے

لال پیاز کے کئی طبی فوائد ہیں لیکن اب ماہرین نے ان کا ایک ایسا فائدہ بتا دیا ہے کہ سن کر ہر کوئی اسے روزمرہ خوراک کا حصہ بنا لے گا۔  ماہرین کا کہنا ہے کہ لال پیاز کا استعمال آدمی کو ہارٹ اٹیک کے خطرے سے بچاتا ہے اوراس کے امکانات کو کئی … Read more

چھائیوں کا علاج، املی میں پائیں

 اگر آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو املی سے مدد لی جاسکتی ہے۔ املی میں شامل وٹامنB یعنی تھیامین اعصابی کارکردگی بہتر بناتا اور پٹھوں کی تشکیل میں مدد کرتاہے۔ یہ سوزش دور کرتی ہے ۔اس میں موجود ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ ٹارٹرک ایسڈ فری ریڈیکلز کا قلع قمع کرتا ہے ۔ ایک اور طاقتور … Read more

جسمانی وزن میں کمی کے لیے یہ پھل ضرور کھائیں

کون ہوگا جسے مزیدار اور کھٹے میٹھے آڑو پسند نہیں ہوں گے؟ منہ کا ذائقہ بہتر کرنے کے ساتھ یہ صحت کے لیے بھی فائدہ مند پھل ہے۔ کیا آپ کو معلوم ہے کہ آڑو میں پوٹاشیم کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جو اعصاب اور پٹھوں کو مضبوط بنانے میں مدد دیتی ہے؟ اسی … Read more

کیا آپ کو روزے رکھنے کے فوائد کا علم ہے؟

رمضان میں دنیا بھر میں مسلمان روزے رکھتے ہیں اور اس سے انہیں خطرناک امراض سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔ یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ بیلور کالج آف میڈیسین کی تحقیق میں بتایا گیا کہ رمضان میں روزہ رکھنے سے انسولین کی مزاحمت کا خطرہ کم … Read more

پولیو کے مزید دو نئے کیس رپورٹ، رواں سال تعداد 19 ہو گئی

عہدے داروں کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں پولیو کے دو نئے کیس سامنے آنے سے یہ نشاندہی ہوتی ہے کہ ماحول میں اب بھی پولیو وائرس موجود ہے جو ہر بچے کے لیے خطرے کا باعث بن سکتا ہے۔

گوگل اے آئی پروگرام نے کر دی پھیپھڑے کے کینسر کی شناخت

بیماریوں کی اکثریت کی طرح پھیپھڑے کے سرطان کو اگر ابتدائی درجے میں معلوم کرلیا جائے تو اس سے مریض کی جان بچانے میں مدد مل سکتی ہے۔ اس ضمن میں گوگل کے بنائے ہوئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) پروگرام کے ذریعے نہ صرف درست شناخت کی گئی ہے بلکہ پہلے درجے میں اس … Read more

میٹھے تربوز کی پہچان سیکھیں

ایک تربوز بیچنے والے سے کسی گاہک نے پوچھا کہ وہ کیسے میٹھا تربوز پہچان لیتا ہے۔ دکاندار نے جواب دیا کہ کچھ نہیں خاندانی گُر ہے کہ ایک دو تربوز اٹھاو گاہک کے سامنے اسے بجا کر دیکھو اور دوسرا یا تیسرا تربوز اٹھا کر اسے دے دو۔ لیکن ہم یہاں آپ کے ساتھ … Read more

‘گوگل’ کا ‘ہواوے’ کے ساتھ کاروبار بند کرنے کا اعلان

‘گوگل’ کے اس انتباہ کے بعد یہ خدشہ پیدا ہو گیا ہے کہ مستقبل میں ‘ہواوے’ کے صارفین جی میل، یوٹیوب اور کروم جیسی ایپلی کیشنز تک رسائی سے محروم ہو سکتے ہیں۔

پانی پینا ہمارے جسم کے لئے کیوں ضروری؟ پڑھیں اس خبر میں

 پانی پینا صحت کے لیے بہت ضروری ہوتا ہے جسم کو اس سیال کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ اپنے افعال مناسب طریقے سے جاری رکھ سکے جبکہ توانائی اور توازن بھی اس کی مدد سے ہی ممکن ہوتا ہے۔ یعنی مناسب مقدار میں پانی پینا صحت کے لیے سب سے زیادہ فائدہ مند عادات میں سے … Read more

ادرک صرف سالن میں ذائقہ نہیں لاتا بلکہ صحت میں بھی نکھار لاتا ہے

ادرک کو سالن میں ذائقے کے لیے تو استعمال کیا جاتا ہے لیکن اب ماہرین نے اس کے ذریعے گردوں کی پتھری سے نجات کا انتہائی موثر طریقہ بتا دیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ادرک کی چائے گردوں کی پتھری توڑنے میں بہت مدد دیتی ہے۔ پتھری کے مریض روزانہ ایک سے دو … Read more

اپنے کچرے سے خود نمٹیں، ہمارے ملک میں نہ بھیجیں!

آجکل ہم بلا سوچے سمجھے انتہائی بے دردی سے نہ صرف پلاسٹک کا استعمال کرتے ہیں بلکہ اسے کوڑے کا حصہ بناتے ہوئے ایک لمحے کو بھی نہیں سوچتے کہ یہ پلاسٹک کس کس انداز میں ہماری صحت پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔ متمول ممالک پلاسٹک کا لاکھوں ٹن کچرہ جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کو برآمد کر رہے ہیں جہاں اسے ری سائیکل کرنے یا دوبارہ استعمال کے قابل بنانے کے نظام پر انتہائی بوجھ پڑ رہا ہے۔ اس کے نتیجے میں وسیع پیمانے پر آلودگی کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ ماحولیاتی تنظیم ’گرین پیس‘ کا کہنا ہے کہ اگر چہ متمول ممالک اپنے ترقی یافتہ ’ری سائیکلنگ کولیکشن سسٹم‘ کے بارے میں شیخی بگھارتے ہیں لیکن پلاسٹک اکثر برآمد کر دیا جاتا ہے اور بالآخر اسے جلا دیا جاتا ہے۔ اس سے سمندر سے حاصل شدہ زمین کو بھرا جاتا ہے یا پھر اس سے زمین اور سمندروں کی آلودگی میں اضافہ کر دیا جاتا ہے۔ کوالا لمپور کے مضافات میں پام کے تیل کے لئے کاشت کئے جانے والے پودوں کے درمیان پلاسٹک کے کچرے کے جیسے پہاڑ کھڑے ہیں جن کی ذمہ داری کوئی بھی نہیں لے رہا۔ اس میں زیادہ مقدار یورپ اور شمالی امریکہ کی دولتمند معیشتوں سے آئی ہے۔ ماحولیاتی ماہر پوالے پینگ کا کہنا ہے کہ اس کا نتیجہ مقامی افراد کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ مقامی ماحولیاتی ماہر پوالے پینگ کہ رہی ہیں کہ انہوں نے دوبارہ استعمال کے قابل نہ بنائے جانے والے پلاسٹک کو یہاں رکھ دیا ہے اور بعد میں وہ اسے کارخانے کے پچھلے صحن میں جلا دیں گے۔ اُن کا کہنا ہے کہ اس سے اٹھنے والے زہریلے دھوئیں سے مقامی لوگوں کے لئے بے پناہ مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ چین نے گزشتہ برس پلاسٹک کے کچرے کی درآمد پر پابندی لگا دی تھی جس کے نتیجے میں ایک بڑی بین الاقوامی صنعت کے لئے ایک بحرانی صورت پیدا ہو گئی۔ سکائپ کے ذریعے بات کرتے ہوئے ’گرین پیس مشرقی ایشیا‘ کی سینئر تحقیق کار کیٹ لن کا کہنا ہے کہ دولتمند ممالک پلاسٹک کے کچرے سے پیدا ہونے والے مسائل کو سمندر پار منتقل کر رہے ہیں۔ گرین پیس کی کیٹ لن کہتی ہیں کہ ان متمول ملکوں کے پاس کچرے کو اکٹھا کرنے کے لئے بہت اچھے انتظامات ہیں لیکن پھر بھی وہ اپنا آدھا کچرہ دوسرے ملکوں کو بھیجتے ہیں۔ چین کی طرف سے پابندی لاگو کرنے سے پہلے وہ اسے دوبارہ استعمال کے قابل بنانے کے لئے چین بھیجتے رہے ہیں لیکن انہوں نے اس بات کو یقینی بنانے کے لئے مزید اقدامات نہیں کئے۔ اب چین کی طرف سے پابندی عائد ہونے کے بعد وہ اپنے اس کچرے کو دوبارہ قابل استعمال بنانے کے لئے نئی جگہوں اور مقامات کو بھیجنے کی کوشش کریں گے۔ گرین پیس رپورٹ کا کہنا ہے کہ اس کچرے کا نصف سے زائد تقریباً 30 لاکھ ٹن سالانہ جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کو بھیجا جا رہا ہے۔ ان ملکوں میں ملیشیا، ویت نام اور تھائی لینڈ شامل ہیں  گرین پیس کی کیٹ لن بتاتی ہیں کہ ان ملکوں کے پاس اتنی بڑی مقدار میں کچرے کو قابل استعمال بنانے کے مناسب ذرائع موجود نہیں اور یوں اس عمل سے گزرتے ہوئے مقامی ماحول میں آلودگی پیدا ہو جاتی ہے۔ اس پس منظر کے ساتھ جنوبی ایشیا کے متعدد ممالک پلاسٹک کی درآمد پر خود سے پابندی لگا رہے ہیں جس کے نتیجے میں اس کچرے کو انڈونیشیا اور بھارت لے جایا جاتا ہے جہاں منڈیوں پر زیادہ پابندیاں نہیں ہیں ۔ جینیوا میں اقوام متحدہ کی کانفرنس میں ایک سو اسی  (180) ملکوں نے ایک تجویز پر تبادلہ خیال کیا کہ پلاسٹک برآمد کرنے والے ملکوں کو ان ملکوں سے پیشگی اجازت لینا چاہئے جن کو وہ یہ کچرا بھیج رہے ہیں۔ اس نظام کو ’پیشگی رضا مندی‘ کے طور پر جانا جاتا ہے۔   پوالے پینگ کا کہنا ہے کہ جو ملک اس آلودگی کے اثرات سے نمٹ رہے ہیں ان کے لئے یہ تبدیلی جلد نہیں ہوئی۔   مقامی رہائشی اور ماحول پسند پوالے پینگ کا کہنا ہے کہ ہم انتہائی بڑی مقدار میں کچرا استعمال کرتے ہوئے خود کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ ہم پلاسٹک پر بہت انحصار کرتے ہیں۔ براہ کرم آپ اپنے کچرے سے خود نمٹیں۔ اسے ہمارے ملک میں نہ بھیجیں۔   گرین پیس کا کہنا ہے کہ اس کا حتمی حل ری سائیکلنگ یعنی کچرے کو دوبارہ استعمال کے قابل بنانے کے عمل کو بہتر بنانا نہیں بلکہ دنیا بھر میں پلاسٹک کی پیداوار اور استعمال میں انتہائی کمی کرنا ہے۔ 

جام اور جیلی میں کیا فرق ہے؟

ٹوسٹ، پراٹھے یا روٹی پر لگائے جانے والے جام اور جیلی میں ایک بنیادی فرق یہ ہے کہ جیلی کسی پھل کے رس سے بنتی ہے جب کہ جام پھلوں کے گودے سے۔

انسان نے دس لاکھ سے زیادہ جاندار اقسام کی بقا خطرے میں ڈال دی

اقوام متحدہ کی ایک حالیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انسانی سرگرمیوں سے حیاتیات کے تنوع میں جس تیزی سے کمی ہو رہی ہے اس کی مثال انسانی تاریخ میں نہیں ملتی۔ دس لاکھ سے زیادہ اقسام کی نباتات، اور حیوانات کو صفحہ ہستی سے مٹنے کا خطرہ لاحق ہے۔

لاڑکانہ میں ایڈز کے پھیلاؤ کا سبب عطائی ڈاکٹر یا کچھ اور

حکام کا کہنا ہے کہ لاڑکانہ میں ایڈز کی مہلک اور خطرناک بیماری کا شکار ہونے والے بچوں کی عمریں 3 ماہ سے 12 سال کے درمیان ہیں۔