بھارت سنچار نگم لمیٹڈ نے اپنے پری پیڈ صارفین کیلئے زبردست پلان پیش کیا ہے، جس میں صرف 18 روپے میں ان لمیٹڈ وائس کالنگ اور ڈیٹا پاسکتے ہیں۔ کمپنی نے اس کے علاوہ 1801 روپے ، 1201 روپے اور 601 روپے کا پلان بھی پیش کیا ہے ۔ ان میں صارفین کو 18 فیصدی زیادہ ٹاک ٹائم اور ڈیٹا کا فائدہ ملے گا ۔بی ایس این ایل کے 18 روپے والے پلان کی بات کریں تو اس کی ویلڈیٹی دو دن کی ہوگی اور اس میں ان لمیٹڈ وائس کالنگ ، ویڈیو کالنگ اور ڈیٹا ملے گا ۔ وہیں 1801 روپے والے پلان میں 2125 روپے کا ٹاک ٹائم اور 10 جی بی ڈیٹا ملے گا ۔ اس کے علاوہ 1201 روپے والے پلان میں 1417 روپے کا ٹاک ٹائم اور 10 جی بی ڈیٹا اور 601 روپے والے پلان میں 709 روپے کا ٹاک ٹائم اور پانچ جی بی ڈیٹا ملے گا .یہ سبھی پلان یکم اکتوبر سے شروع ہوگئے ہیں اور 18 اکتوبر تک رہیں گے۔ بتادیں کہ بی ایس این ایل نے ان پلان کےعلاوہ اپنے صارفین کو ایک سال کیلئے ایمیزون پرائم کا مفت سبسکرپشن بھی دینے کا اعلان کیا ہے ۔ کمپنی نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ یہ آفر کچھ چنندہ پوسٹ پیڈ اور براڈ بینڈ صارفین کیلئے ہے۔