نیویارک میں ہولناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں حادثے کا سبب بننےوالی گاڑی میں سوار 18افراد سمیت 20 افراد ہلاک ہوگئے۔ حادثہ نیو یارک کے دیہی علاقے اسکوہیری میں روٹ -30 پر پیش آیا۔پولیس کے مطابق لیموزین کار انٹر سیکشن پر رکنے کے بجائے بے قابو ہو کر ایک اسٹور کی پارکنگ لاٹ میں جاگھسی۔ لیموزین میں ڈرائیور سمیت 18 افراد سوار تھے جو سب کے سب ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونے والے سالگرہ کی تقریب کے سلسلے میں لیموزین میں سوار تھے، کار کی زد میں آکر دو راہ گیر بھی مارے گئے