خالق کائنات نے مخلوق کے بسیرے کیلئے آسمان کو چھت اور زمین کو بچھونا بنایا ہے۔ بارش کی صورت میں آسمان مخلوق کیلئے روزی کا سبب ہے۔ زندگی بہت آزمائش بھی ہے اور نعمت عظمیٰ بھی۔ اس کے استوار و قیام کیلئے پروردگار عالم نے لاتعداد و بیشمار نعمتیں پیدا کر رکھی ہیں۔ پانی ایک عظیم نعمت ہے۔ کائنات کی ہر چیز جاندار و بے جان کا انحصار و مدار پانی پر ہے۔ ہوا اور پانی اللہ کی بہت ہی قدیم نعمتیں ہیں۔ اللہ جل شانہ کے سوا جب کسی چیز کا کوئی وجود نہ تھا پانی اس وقت بھی موجود تھا۔ جیسا کہ قرآن پاک کے پارہ نمبر بارہ میں سورہ ہود میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: وکان عرشہ علی المائ…. ( اور اللہ جل جلالہ کا عرش پانی پر تھا )
وزن کم کرنے کے 10 آسان طریقے
وزن کم کرنا ایک جنگ کے برابر ہے جسے بہت سے لوگ لڑتے ہیں۔ جس میں کچھ لوگ کامیاب ہو جاتے ہیں اور کچھ اپنی شکست تسلیم کر لیتے ہیں۔ وزن کم کرنے میں ناکامی کی وجہ یہ ہے کہ وہ یہ جنگ لڑنے کے لیے حوصلہ ہار دیتے ہیں۔ وہ پرانی روٹین میں خود … Read more