ہاتھ ملا کر دماغی و جسمانی صحت کا اندازہ لگانا ممکن

دماغی صحت اور بیماریوں کی قبل ازوقت نشاندہی کے حوالے سے ماہرین نے تحقیق کی

برطانوی ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ کسی شخص سے ہاتھ ملا کر اُس کی دماغی صحت کا باآسانی مشاہدہ کیا جا سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دماغی صحت اور بیماریوں کی قبل ازوقت نشاندہی کے حوالے سے برطانوی ماہرین نے تحقیق کی جس کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ کسی بھی شخص کی جسمانی مضبوطی اور دماغی صحت کا مشاہدہ کیا جا سکتا ہے۔

یونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ درمیانی یا ادھیڑ عمری میں کسی شخص کی اعصابی مضبوطی اور دماغی کمزوری کے دیکھنے کے لیے ہاتھ ملانا ہی کافی ہے جس کے بعد اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ مذکورہ شخص کی اندرونی طبیعت کیسی ہے۔

مطالعے میں بتایا گیا ہے کہ ہاتھ ملاتے وقت جن لوگوں کی گرفت مضبوط ہوتی ہے وہ مسائل کے حل نکالنے، یاداشت اور کسی بھی دوسرے شخص کو قائل کرنے کی صلاحیت رکھتے اور وہ کسی بھی چیز کا بہترین ردعمل دے سکتے ہیں۔

تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق مطالعے میں 5 لاکھ افراد کا ڈیٹا جمع کیا گیا جس کا جائزہ لینے کے بعد ماہرین بالآخر اس نتیجے پر پہنچے کہ ہاتھوں کی مضبوط گرفت سے کسی بھی شخص کی ذہانت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

محقق پروفیسر رابرٹ کا کہنا ہے کہ بڑھتی عمر کے ساتھ انسان کا دماغ اور اعصاب قدرتی طور پر کمزور ہو جاتے ہیں جن کو مضبوط بنانے کے لیے توانائی سے بھرپور خوراک اور ورزش بہترین علاج ثابت ہو سکتی ہے۔

طبی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیقاتی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ انسان کے اعصاب اُس کی دماغی مضبوطی یا کمزوری کی وجہ بنتے ہیں، اگر مسلز کو مضبوط بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں تو دماغ خود بہ خود بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے۔
٭٭•┈••✦✿✦••┈•٭٭

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading