روز سحری میں انڈا کھانے کے اثرات

 سحری میں انڈا کھانے سے روزے میں پیاس لگ سکتی ہے، لیکن کئی افراد سالن یا کباب کھانے کی بجائے انڈے کو ہی ترجیح دیتے ہیں۔ جیسے کہتے ہیں کہ ہر روز ایک سیب کھانے سے ڈاکٹرز کے پاس جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی ویسے ہی انڈوں کے لیے بھی یہ بات سامنے آگئی … Read more

حاملہ خواتین کو چائے پینا کیوں نقصان دہ ہے؟

دوران حمل خواتین کو مخصوص اشیا جیسے ادھ کچے گوشت سے گریز کا مشورہ دیا جاتا ہے جبکہ کچھ حلقے کیفین کو بھی خطرناک قرار دیتے ہیں۔ تاہم طبی ماہرین کے مطابق دوران حمل چائے اور کافی کو مکمل طور پر ترک کردینا ضروری نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اعتدال میں رہ کر کیفین … Read more

لال پیاز بچائے ہارٹ اٹیک کے خطرے سے

لال پیاز کے کئی طبی فوائد ہیں لیکن اب ماہرین نے ان کا ایک ایسا فائدہ بتا دیا ہے کہ سن کر ہر کوئی اسے روزمرہ خوراک کا حصہ بنا لے گا۔  ماہرین کا کہنا ہے کہ لال پیاز کا استعمال آدمی کو ہارٹ اٹیک کے خطرے سے بچاتا ہے اوراس کے امکانات کو کئی … Read more

چھائیوں کا علاج، املی میں پائیں

 اگر آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو املی سے مدد لی جاسکتی ہے۔ املی میں شامل وٹامنB یعنی تھیامین اعصابی کارکردگی بہتر بناتا اور پٹھوں کی تشکیل میں مدد کرتاہے۔ یہ سوزش دور کرتی ہے ۔اس میں موجود ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ ٹارٹرک ایسڈ فری ریڈیکلز کا قلع قمع کرتا ہے ۔ ایک اور طاقتور … Read more

جسمانی وزن میں کمی کے لیے یہ پھل ضرور کھائیں

کون ہوگا جسے مزیدار اور کھٹے میٹھے آڑو پسند نہیں ہوں گے؟ منہ کا ذائقہ بہتر کرنے کے ساتھ یہ صحت کے لیے بھی فائدہ مند پھل ہے۔ کیا آپ کو معلوم ہے کہ آڑو میں پوٹاشیم کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جو اعصاب اور پٹھوں کو مضبوط بنانے میں مدد دیتی ہے؟ اسی … Read more

کیا آپ کو روزے رکھنے کے فوائد کا علم ہے؟

رمضان میں دنیا بھر میں مسلمان روزے رکھتے ہیں اور اس سے انہیں خطرناک امراض سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔ یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ بیلور کالج آف میڈیسین کی تحقیق میں بتایا گیا کہ رمضان میں روزہ رکھنے سے انسولین کی مزاحمت کا خطرہ کم … Read more

پولیو کے مزید دو نئے کیس رپورٹ، رواں سال تعداد 19 ہو گئی

عہدے داروں کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں پولیو کے دو نئے کیس سامنے آنے سے یہ نشاندہی ہوتی ہے کہ ماحول میں اب بھی پولیو وائرس موجود ہے جو ہر بچے کے لیے خطرے کا باعث بن سکتا ہے۔

گوگل اے آئی پروگرام نے کر دی پھیپھڑے کے کینسر کی شناخت

بیماریوں کی اکثریت کی طرح پھیپھڑے کے سرطان کو اگر ابتدائی درجے میں معلوم کرلیا جائے تو اس سے مریض کی جان بچانے میں مدد مل سکتی ہے۔ اس ضمن میں گوگل کے بنائے ہوئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) پروگرام کے ذریعے نہ صرف درست شناخت کی گئی ہے بلکہ پہلے درجے میں اس … Read more

میٹھے تربوز کی پہچان سیکھیں

ایک تربوز بیچنے والے سے کسی گاہک نے پوچھا کہ وہ کیسے میٹھا تربوز پہچان لیتا ہے۔ دکاندار نے جواب دیا کہ کچھ نہیں خاندانی گُر ہے کہ ایک دو تربوز اٹھاو گاہک کے سامنے اسے بجا کر دیکھو اور دوسرا یا تیسرا تربوز اٹھا کر اسے دے دو۔ لیکن ہم یہاں آپ کے ساتھ … Read more

‘گوگل’ کا ‘ہواوے’ کے ساتھ کاروبار بند کرنے کا اعلان

‘گوگل’ کے اس انتباہ کے بعد یہ خدشہ پیدا ہو گیا ہے کہ مستقبل میں ‘ہواوے’ کے صارفین جی میل، یوٹیوب اور کروم جیسی ایپلی کیشنز تک رسائی سے محروم ہو سکتے ہیں۔

پانی پینا ہمارے جسم کے لئے کیوں ضروری؟ پڑھیں اس خبر میں

 پانی پینا صحت کے لیے بہت ضروری ہوتا ہے جسم کو اس سیال کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ اپنے افعال مناسب طریقے سے جاری رکھ سکے جبکہ توانائی اور توازن بھی اس کی مدد سے ہی ممکن ہوتا ہے۔ یعنی مناسب مقدار میں پانی پینا صحت کے لیے سب سے زیادہ فائدہ مند عادات میں سے … Read more

ادرک صرف سالن میں ذائقہ نہیں لاتا بلکہ صحت میں بھی نکھار لاتا ہے

ادرک کو سالن میں ذائقے کے لیے تو استعمال کیا جاتا ہے لیکن اب ماہرین نے اس کے ذریعے گردوں کی پتھری سے نجات کا انتہائی موثر طریقہ بتا دیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ادرک کی چائے گردوں کی پتھری توڑنے میں بہت مدد دیتی ہے۔ پتھری کے مریض روزانہ ایک سے دو … Read more

اپنے کچرے سے خود نمٹیں، ہمارے ملک میں نہ بھیجیں!

آجکل ہم بلا سوچے سمجھے انتہائی بے دردی سے نہ صرف پلاسٹک کا استعمال کرتے ہیں بلکہ اسے کوڑے کا حصہ بناتے ہوئے ایک لمحے کو بھی نہیں سوچتے کہ یہ پلاسٹک کس کس انداز میں ہماری صحت پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔ متمول ممالک پلاسٹک کا لاکھوں ٹن کچرہ جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کو برآمد کر رہے ہیں جہاں اسے ری سائیکل کرنے یا دوبارہ استعمال کے قابل بنانے کے نظام پر انتہائی بوجھ پڑ رہا ہے۔ اس کے نتیجے میں وسیع پیمانے پر آلودگی کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ ماحولیاتی تنظیم ’گرین پیس‘ کا کہنا ہے کہ اگر چہ متمول ممالک اپنے ترقی یافتہ ’ری سائیکلنگ کولیکشن سسٹم‘ کے بارے میں شیخی بگھارتے ہیں لیکن پلاسٹک اکثر برآمد کر دیا جاتا ہے اور بالآخر اسے جلا دیا جاتا ہے۔ اس سے سمندر سے حاصل شدہ زمین کو بھرا جاتا ہے یا پھر اس سے زمین اور سمندروں کی آلودگی میں اضافہ کر دیا جاتا ہے۔ کوالا لمپور کے مضافات میں پام کے تیل کے لئے کاشت کئے جانے والے پودوں کے درمیان پلاسٹک کے کچرے کے جیسے پہاڑ کھڑے ہیں جن کی ذمہ داری کوئی بھی نہیں لے رہا۔ اس میں زیادہ مقدار یورپ اور شمالی امریکہ کی دولتمند معیشتوں سے آئی ہے۔ ماحولیاتی ماہر پوالے پینگ کا کہنا ہے کہ اس کا نتیجہ مقامی افراد کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ مقامی ماحولیاتی ماہر پوالے پینگ کہ رہی ہیں کہ انہوں نے دوبارہ استعمال کے قابل نہ بنائے جانے والے پلاسٹک کو یہاں رکھ دیا ہے اور بعد میں وہ اسے کارخانے کے پچھلے صحن میں جلا دیں گے۔ اُن کا کہنا ہے کہ اس سے اٹھنے والے زہریلے دھوئیں سے مقامی لوگوں کے لئے بے پناہ مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ چین نے گزشتہ برس پلاسٹک کے کچرے کی درآمد پر پابندی لگا دی تھی جس کے نتیجے میں ایک بڑی بین الاقوامی صنعت کے لئے ایک بحرانی صورت پیدا ہو گئی۔ سکائپ کے ذریعے بات کرتے ہوئے ’گرین پیس مشرقی ایشیا‘ کی سینئر تحقیق کار کیٹ لن کا کہنا ہے کہ دولتمند ممالک پلاسٹک کے کچرے سے پیدا ہونے والے مسائل کو سمندر پار منتقل کر رہے ہیں۔ گرین پیس کی کیٹ لن کہتی ہیں کہ ان متمول ملکوں کے پاس کچرے کو اکٹھا کرنے کے لئے بہت اچھے انتظامات ہیں لیکن پھر بھی وہ اپنا آدھا کچرہ دوسرے ملکوں کو بھیجتے ہیں۔ چین کی طرف سے پابندی لاگو کرنے سے پہلے وہ اسے دوبارہ استعمال کے قابل بنانے کے لئے چین بھیجتے رہے ہیں لیکن انہوں نے اس بات کو یقینی بنانے کے لئے مزید اقدامات نہیں کئے۔ اب چین کی طرف سے پابندی عائد ہونے کے بعد وہ اپنے اس کچرے کو دوبارہ قابل استعمال بنانے کے لئے نئی جگہوں اور مقامات کو بھیجنے کی کوشش کریں گے۔ گرین پیس رپورٹ کا کہنا ہے کہ اس کچرے کا نصف سے زائد تقریباً 30 لاکھ ٹن سالانہ جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کو بھیجا جا رہا ہے۔ ان ملکوں میں ملیشیا، ویت نام اور تھائی لینڈ شامل ہیں  گرین پیس کی کیٹ لن بتاتی ہیں کہ ان ملکوں کے پاس اتنی بڑی مقدار میں کچرے کو قابل استعمال بنانے کے مناسب ذرائع موجود نہیں اور یوں اس عمل سے گزرتے ہوئے مقامی ماحول میں آلودگی پیدا ہو جاتی ہے۔ اس پس منظر کے ساتھ جنوبی ایشیا کے متعدد ممالک پلاسٹک کی درآمد پر خود سے پابندی لگا رہے ہیں جس کے نتیجے میں اس کچرے کو انڈونیشیا اور بھارت لے جایا جاتا ہے جہاں منڈیوں پر زیادہ پابندیاں نہیں ہیں ۔ جینیوا میں اقوام متحدہ کی کانفرنس میں ایک سو اسی  (180) ملکوں نے ایک تجویز پر تبادلہ خیال کیا کہ پلاسٹک برآمد کرنے والے ملکوں کو ان ملکوں سے پیشگی اجازت لینا چاہئے جن کو وہ یہ کچرا بھیج رہے ہیں۔ اس نظام کو ’پیشگی رضا مندی‘ کے طور پر جانا جاتا ہے۔   پوالے پینگ کا کہنا ہے کہ جو ملک اس آلودگی کے اثرات سے نمٹ رہے ہیں ان کے لئے یہ تبدیلی جلد نہیں ہوئی۔   مقامی رہائشی اور ماحول پسند پوالے پینگ کا کہنا ہے کہ ہم انتہائی بڑی مقدار میں کچرا استعمال کرتے ہوئے خود کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ ہم پلاسٹک پر بہت انحصار کرتے ہیں۔ براہ کرم آپ اپنے کچرے سے خود نمٹیں۔ اسے ہمارے ملک میں نہ بھیجیں۔   گرین پیس کا کہنا ہے کہ اس کا حتمی حل ری سائیکلنگ یعنی کچرے کو دوبارہ استعمال کے قابل بنانے کے عمل کو بہتر بنانا نہیں بلکہ دنیا بھر میں پلاسٹک کی پیداوار اور استعمال میں انتہائی کمی کرنا ہے۔ 

جام اور جیلی میں کیا فرق ہے؟

ٹوسٹ، پراٹھے یا روٹی پر لگائے جانے والے جام اور جیلی میں ایک بنیادی فرق یہ ہے کہ جیلی کسی پھل کے رس سے بنتی ہے جب کہ جام پھلوں کے گودے سے۔

پاکستان میں غرباء کے لیے سحری، کھانے میں شتر مرغ کا گوشت

پاکستان کے شہر کراچی میں ایک مسلم فلاحی تنظیم نے رمضان کے مہینے میں غرباء کے لیے سحری کے وقت ان کی بہتر سے بہتر خدمت کرنے کی خاطر شتر مرغ کے گوشت سے بنائے گئے کھانے کا اہتمام کیا ہے۔ ڈی. ڈبلیو پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد سے منگل سات مئی کو ملنے والی نیوز … Read more

انسان نے دس لاکھ سے زیادہ جاندار اقسام کی بقا خطرے میں ڈال دی

اقوام متحدہ کی ایک حالیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انسانی سرگرمیوں سے حیاتیات کے تنوع میں جس تیزی سے کمی ہو رہی ہے اس کی مثال انسانی تاریخ میں نہیں ملتی۔ دس لاکھ سے زیادہ اقسام کی نباتات، اور حیوانات کو صفحہ ہستی سے مٹنے کا خطرہ لاحق ہے۔

ای وی ایم کو وی وی پیٹ پرچی سے ملانے کا عمل: 21 پارٹیوں کی نظرثانی عرضی خارج

نئی دہلی، 07مئی (یو این آئی) سپریم کورٹ نے الیکٹرونک ووٹگ مشین (ای وی ایم) سے ڈالے گئے ووٹوں کے ووٹنگ ویری فائبل پیپرس آدٹ ٹریل (وی وی پی اے ٹی) کی پرچی سے ملانے کے معاملہ میں 21اپوزیشن جماعتوں کے لیڈروں کی نظرثانی عرضی منگل کو خارج کردی۔ چیف جسٹس رنجن گوگوئی، جج دیپک … Read more

لاڑکانہ میں ایڈز کے پھیلاؤ کا سبب عطائی ڈاکٹر یا کچھ اور

حکام کا کہنا ہے کہ لاڑکانہ میں ایڈز کی مہلک اور خطرناک بیماری کا شکار ہونے والے بچوں کی عمریں 3 ماہ سے 12 سال کے درمیان ہیں۔

’10 ارب ڈالر‘ کے انتخابات، فائدہ کس جماعت کو؟

الیکشن کمیشن نے اتوار کو عام انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ووٹنگ گیارہ اپریل کو شروع ہو کر سات مرحلوں میں مکمل ہو گی اور نتائج کا اعلان 23 مئی کو ہوگا۔ انڈیا کے الیکشن کمیشن سنیل اروڑا نے ملک کے دارالحکومت دلی میں شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے بتایا … Read more

سستی سی میتھی، ناقابلِ یقین فوائد

میتھی، جسے عربی میں حلبہ کہا جاتا ہے، ایک مشہور ترکاری ہے۔اس میں معدنی نمکیات، فولاد، کیلشیم اور فاسفورس وغیرہ خاصی مقدار میںپائے جاتے ہیں۔ مختلف احادیث میں بھی میتھی کی افادیت کا تذکرہ ملتاہے۔حضرت قاسم بن عبدالرحمٰنؓ سے روایت ہے کہ حضرت محمّد ﷺ نے ارشاد فرمایا، ’’میتھی سے شفا حاصل کرو۔‘‘ ایک اور … Read more

ہمیں کچھ کھانے پسند اور باقی ناپسند کیوں ہوتے ہیں؟

تصویر کے کاپی رائٹGETTY IMAGESImage captionکچھ کھانے ایسے ہیں جو ہمیں بالکل پسند نہیں آتے ہمیں کچھ کھانے پسند اور باقی ناپسند کیوں ہوتے ہیں؟ سائنس دانوں کا خیال ہے کہ ہمارے مختلف ذائقوں کی وضاحت کے بہت سے اسباب ہیں۔ یہ اسباب جنیاتیات سے نفسیات تک ہیں۔ ساتھ ساتھ ہماری ارتقاء سے گزرتی بیالوجی۔ … Read more

کھجور کے فوائد

کھجور ایک ایسا منفرد پھل ہے جس میں ہمارے جسم کے تمام ضروری غذائی اجزاء وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ رمضان المبارک میں مسلمان افطار کے وقت کھجور کااستعمال کرتے ہیں تاکہ دن بھر کے فاقے کی وجہ سے کم ہوئی توانائی کوفوراً بحال کیاجائے۔ کھجور کے بہت زیادہ فوائد ہیں، اس کے مسلسل … Read more

آئی پی ایل 2019: یوراج بولے- پتہ تھا کہ پہلے راؤنڈ میں کوئی ٹیم شامل نہیں کرے گی

ممبئی ، 20 دسمبر. (پی ایس آئی) آل راؤنڈر یوراج سنگھ کو آئی پی ایل کے 12 ویں ایڈیشن کے لئے ہوئی نیلامی کے پہلے راؤنڈ میں کسی فرانچاسی نے نہیں خریدا تھا لیکن انہوں نے کہا کہ وہ پہلے ہی اس بات کا اندیشہ تھا. یووی کو دوسرے راؤنڈ کی نیلامی میں ممبئی انڈینس … Read more

شہروں کے نام کیوں بدلے جا رہے ہیں؟

نئی دہلی — اِن دنوں، بھارتی حکمراں جماعت ‘بھارتیہ جنتا پارٹی’ ان مختلف شہروں کے نام بدلنے کی مہم پر کاربند ہے جو کسی مسلم شخصیت کے نام سے منسوب ہیں۔ اس سلسلے میں، اتر پردیش کے علاقے ‘فیض آباد’ کا نام بدل کر ضلع ‘ایودھیا’ رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ فیض آباد ضلع … Read more

چین کا ایک روبوٹ ٹیلی وژن کا نیوز اینکر بن گیا

ٹیلی وژن کے نیوز اینکر چوکس ہو جائیں، اب ان کے مقابلے میں ایک ایسا اینکر آ گیا ہے، جو نہ تو تھکتا ہے اور نہ ہی کوئی غلطی کرتا ہے۔ آپ چاہے اسے 24 گھنٹے ٹیلی وژن کے کیمروں کے سامنے بٹھائے رکھیں، وہ کچھ کھائے پیئے بغیر مسلسل خبریں پڑھتا رہے گا اور … Read more

 چینی ساختہ ڈرون کاکریڈٹ کارڈ ہیکنگ کیلئے استعمال

لندن۔۔۔آج کل ڈرون کیمروں سے ہر طرح کا کام لیا جا رہا ہے۔ کئی ملکوں نے ڈرون کو مثبت استعمال لاتے ہوئے انہیں ابتدائی طبی امداد کیلئے استعمال کرنا شروع کر دیا ہے تاہم وہیں مجرمانہ سوچ رکھنے والے لوگوں نے اسے چوری کرنے کیلئے استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔ برطانوی ماہرین نے بتایاکہ … Read more

سعودی سرمایہ کار پاک و ہند کے ساتھ صحت سیاحت کو فروغ دینگے، نوشین وسیم

جدہ…. جدہ ایوان صنعت و تجارت میں ادارہ بین الاقوامی تعلقات کی سابق سربراہ سعودی پاکستانی اور سعودی انڈین کونسلز کی رکن نوشین وسیم نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ جدہ ایوان تجارت باب الحرمین کو بین الاقوامی تجارت کا مرکز بنا کر دم لے گا۔پاکستان نژاد سعودی تاجر خاتون نوشین وسیم نے … Read more