اسٹار پریس کا شمس الضحی خان نے کیا افتتاح!

اڈا بازار مہراج گنج (عبید الرحمن الحسینی) اسٹار پریس اینڈ کمیونیکیشن کا افتتاح حافظ شجاعت فیض عام چیریٹیبل ٹرسٹ آنند نگر کے چیف آف ٹرسٹی شمس الضحی خان نے کی۔
واضح ہو کہ افتتاحی تقریب کے موقع پر اسٹار پریس کے ڈائریکٹر جناب حافظ محمد اشرف صاحب نے آئے ہوئے اپنے تمام مہمانوں کا پرزور استقبال کیا اور کہا کہ سب سے پہلے میں اللہ رب العزت کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جس نے آج مجھے اس لائق بنایا کہ میں لوگوں کی خدمت کر سکوں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے یہاں ہر طرح کے بینر، شادی کارڈ، وزٹنگ کارڈ اور اردو، عربی، ہندی، انگلش ٹائپنگ کی جاتی ہے اس کے علاوہ اہل مدارس کے لیے دینی کتابیں عطر، ٹوپی، رومال، مسواک، تسبیح، وغیرہ دستیاب ہیں۔ اہل مدارس و ائمہ مساجد کا خاص خیال رکھا جائےگا۔

اس موقع پر جناب محمد اسلام صاحب، جناب منور حسین صاحب، وائس آف انڈو نیپال نیوز کے چیف ایڈیٹر ساجد حلیمی صاحب، جناب مجیب الرحمن فارقی صاحب، جناب قاری محمد عالم فرقانی صاحب، جناب حافظ عبید الرحمن الحسینی صاحب، مولانا عبد الرحمن صاحب، جناب مولانا نجیب اللہ قاسمی صاحب، جناب حافظ جنید صاحب، جناب ماسٹر مختارالحق صاحب کے علاوہ اہم شخصیات نے شرکت کی۔