آئی ٹی دگج اور ‘وپرو’ کے صدر عظیم پریم جی نے وپرو لمیٹڈ کے 34 فیصد شیئر صدقہ میں دینے اعلان کیا ہے ۔ جس کی بازاری قیمت 52,750 کروڑ روپے ہیں ۔ عظیم ملک کی تیسری سب سے بڑی آئی ٹی کمپنی وپرو کے چیئر مین ہیں ۔
وہ عظیم پریم فاؤنڈیشن کے ذریعے لوگوں کی مدد کرنے کا کام کرتے ہیں ۔ اس میں وہ اب تک 1.45 لاکھ کروڑ روپے دے چکے ہیں ۔ دسمبر 2018 میں وپرو میں پرموٹر گروپ کی حصہ داری 74.3% تھی ۔ اب تک اتنی رقم کسی بھی دانی نے دان نہیں کی جس وجہ سے پریم جی تاریخ کے سب سے دانی بن چکے ہیں ۔
عظیم پریم جی فاؤنڈیشن نے بیان میں کہا کہ عظیم پریم جی نے اپنی نجی جائیدادوں کو دان کر غریبوں کے تئیں اپنی ذمہ داری نبھائی ۔ عظیم فاؤنڈیشن دنیا کی بڑی فاؤنڈیشنز کی فہرست میں شمار کی گئی ہے ۔ 73 سالہ پریم جی ایسے پہلے بھارتیہ ہیں جنہوں نے ‘دی گونگ پلیز انیشیئٹو’ پر دستخط کئے ہیں ۔ اس پہل کی شروعات بل گیٹس اور وارین بفیٹ نے کی تھی ۔ جس کے تحت اپنی 50 فیصدی جائیداد دان میں دینے کا وعدہ کیا جاتا ہے ۔
#BiggestDonate #Wipro #AzimPremji #UrduNews #52750CroreRsDonate