ناندیڑ:8مارچ :(ورق تازہ نیوز)قومی پلس پولیو مہم 10مارچ کو ضلع میں 4لاکھ 8ہزار 162 بچوں کوپلس پولیو کے ٹیکے دئےے جائیں گے۔´ اس تعلق سے ضلع پریشد آفس میں ایک میٹنگ ہوئی جس مں طئے کیاگیا کہ اس دن 2ہزار376 ملازمین حصہ لیںگے۔ مہم کے بارے میں ضلع پریشد کے محکمہ صحت عامہ میں تیاریاںجاری ہیں صرف صفرتاپانچ سال عمر کے بچوں کوٹیکے دئےے جائیںگے ۔ ملازمین اس بات کی پوری کوشش کریں گے ایک بھی بچہ پلس پولیو کے ٹیکہ سے محروم نہ رہے ۔ ضلع پریشد کی صدر شانتابائی پوار اور حکام نے عوام الناس سے مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔