ناندیڑ: 80 ہزار روپیوں کی غیر قانونی ساگوان ضبط

کنوٹ:8مارچ :(ورق تازہ نیوز)ناندیڑ کے کنوٹ تعلقہ ساگوان کی لکڑی کی اسمگلنگ کا گڑھ ہے۔جہا ںسے بڑے پیمانے پر ساگون کی لکڑی کی غیر قانونی طور پر اسمگلنگ کی جاتی ہے پولیس نے گزشتہ روز کارروائی کرتے ہوئے 80 ہزار روپیوں کی ساگوان کی لکڑی چکھلی( بزرگ) گاوں میں کچھ افراد ساگوان کے درختوں کو توڑ کرانکی لکڑیاں بیل گاڑی سے گاوں کی طرف لے جا رہے تھے.

جس کی خفیہ ذرائع سے اطلاع ملنے پر محکمہ جنگلات کے اسسٹنٹ رینجر ڈاکٹر راجندر ناڑے نے گشتی دستہ کو اس کی اطلاع دی۔ جس کے بعد یہ دستہ جنگل میں داخل ہوا ۔جیسے ہی اسمگلروں نے دستہ کو دیکھا وہ بیل گاڑیی میں لکڑی چھوڑ کرفرار ہوگئے ۔اس لکڑی کی قیمت 80ہزار روپے ہے۔اس کاروائی میں فوریسٹر بی اے سنتوالے ‘ بی ٹی جادھو ‘شیخ یعقوب ] ایس ڈی گھوربنڈ‘ ایم جی سونار ‘آر بی دانڈے گاو¿نکر ‘اے کے پھلے ‘ اینکے چکلوار کے علاوہ دیگر ملازمین نے حصہ لیا ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading