ناندیڑ:۸مارچ(عبدالرحمن):دیگلور ناکہ کو ہنگولی وناگپور ہائی وے سے جوڑنے والے مال ٹیکڑی اوور برج پر اسٹریٹ لائٹس نصب کرنے کا مطالبہ مقامی ساکنان کی جانب سے کیا جارہا ہے۔
منی بائی پاس کہلائی جانے والی ’مرحوم افتخار علی مکرم روڈ‘پر مال ٹیکڑی ریلوے اسٹیشن سے قرب تعمیر کردہ اس برج کے سبب مسافرین کو کافی راحت مل چکی ہے تاہم رات کے وقت گہری تاریکی کے سبب برج کی افادیت پر سوالیہ نشان لگایا جارہا ہے۔
[read more]تفصیلات کے بموجب مال ٹیکڑی علاقہ کو ناندیڑ شہر سے جوڑنے کیلئے مال ٹیکڑی ریلوے اسٹیشن سے قریب ریلوے اوور برج کی تعمیر عمل میں آئی تھی۔شیواجی نگر اوور برج،ہنگولی گیٹ انڈر و اوور برج،بافنا اوور برج کے بعد شہر میں یہ پانچواں برج ہے جو ریلوے لائین کے اوپر تعمیر کیا گیا ہے۔تعمیر کے مکمل ہونے کے بعدبہت دنوں تک توکرےڈٹ کی جنگ میں اس کا افتتاح اٹکا رہا۔بالآخرمقامی ایم پی اور انچارج وزیر کے ہاتھوں اس برج کا افتتاح عمل میں آیا۔اس برج کے سبب اب گاڑیوں کو لیول کراسنگ پر طویل انتظار سے چھٹکارا مل گیا۔تاہم برج پر اسٹریٹ لائٹس نہ ہونے سے رات کے وقت گہرا اندھیرا چھاجاتاہے۔اندھیرے کے سبب پیدل راہگیر اور سائیکل سوار یہاں سے گزرنے سے ڈرتے ہیں۔چور اچکے بھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔علاقہ کی عوام اور بعض سماجی کارکنان کی جانب سے اس برج پر جلد از جلد اسٹرےٹ لائیٹس نصب کرنے کا انتظامیہ سے مطالبہ کیا جارہا ہے [read\]