زیادہ سے زیادہ ہندوستانی مسلمان حج سفرپرجاسکیں، اس کے لئے سعودی عرب حکومت کو ہندوستان کے حج کے کوٹے میں اضافہ کرنا چاہئے، یہ اپیل مہاراشٹرکے وزیرسیاحت جے کمارراول نے کی ہے۔
جے کمارراول یہاں تاج ہوٹل میں "حج عمرہ انٹرنیشنل ٹورازم فیئر” میں منعقدہ تقریب کے افتتاح کے موقع پرخطاب کررہے تھے۔ اس سے قبل وزیرراول کے ہاتھوں فیئرکا افتتاح کیا گیا۔ پروگرام میں سعودی عرب کی 40 سیاحتی کمپنیوں نے بھی شرکت کی.
انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں مسلمانوں کی آبادی بہت زیادہ ہے۔ اس لئے حج مسافروں کے لئے صرف ایک لاکھ 70 ہزارکا کوٹہ بہت ہی کم ہے، اسے بڑھایا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے حج مبارک کے سفرپرجانے کے تمام انتظامات ٹورسٹ کمپنیاں کررہی ہیں۔