پونہ: (ورق تازہ آن لائن) ایک غیر متوقع حادثہ میں بینر اور اس کے ڈھانچہ کے گرنے کی وجہ سے چارافراد کی موت ہوگئی ہے اور ساتھ ہی 9لوگ زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ حادثہ پونہ کے شیواجی نگر ریلوے اسٹیشن کے علاقہ کی سڑک پر ہوا ہے۔ زخمی لوگوں کو فوراً اسپتال لے جایا گیا۔
ملند دیوسکر ڈی آر ایم پونہ نے حادثہ کی اعلی سطحی انکوائری کا اعلان کیا اور مہلوکین کے ورثہ کو فی کس 5 لاکھ, زخمیوں کو ایک لاکھ اور معمولی چوٹیں آنے والے متاثرین کو 50000 کی مالی امداد کا اعلان کیا.
بینر کے ڈھانچہ گرنے کی وجہ سے وہاں موجود 7سے 8گاڑیاں ٹوٹ گئی ہے۔ بینر گرنے کی وجہ مناسب اسٹرکچر کی تعمیر نہ ہونا بتایا جارہا ہے۔ اس معاملہ میں انتظامیہ نے جانچ کے احکامات دے دیے ہیں۔
ویڈیو دیکھے



