ہندوستانیوں سے کاروبار بند کرنے کا انجام، خطرے میں پڑی پاکستانیوں کی، جانیں کیا ہے معاملہ

ہندوستانیوں سے کاروبار بند کرنے کا انجام، خطرے میں پڑی پاکستانیوں کی، جانیں کیا ہے معاملہ

ہندوستان کے ساتھ تجارتی رشتے توڑ لینے کے فیصلے کے بعد پاکستان نے اپنے عوام کی جان مصیبت میں ڈال دی ہے۔ پاکستان میں زندگی بچانے والی دواؤں اور دیگر لازمی اشیا کی کمی کا ایک بہت بڑا مسئلہ پیداہو گیا ہے اور پاکستان کی ایک صنعتی تنظیم نے اس کے مدنظر حکومت سے فی الحال درآمدات ضوابط کو آسان کرنے کی اپیل کی ہے۔ معروف پاکستانی اخبار ڈان نے یہ اطلاع دی ہے۔

پاکستان کے اخبار ڈان کے مطابق، صنعتی ادارے ایمپلائرس فیڈریشن آف پاکستان ( ای ایف پی) نے کہا ہے کہ ہندوستان سے خام مال یا تیار مصنوعات کی شکل میں درآمد کی جانے والی زندگی بچانے والی دوائیں بازار سے ختم ہو سکتی ہیں۔ اس کے مدنظر متبادل ذریعہ نہیں ہو جانے تک درآمدات میں کچھ نرمی دی جانی چاہئے۔

قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیر کا خصوصی ریاست کا درجہ ختم کئے جانے کے بعد پاکستان نے ہندوستان کے ساتھ تجارتی رشتوں کو پوری طرح سے منقطع کر لیا تھا۔ اتنا ہی نہیں، پاکستان نے ہندوستان کے ساتھ آمد ورفت کے سبھی ذرائع کو بند کر دیا تھا۔ ان میں سمجھوتہ ایکسپریس اور تھار ایکسپریس کے علاوہ ہندوستان سے لاہور کے لئے چلنے والی دلی۔ لاہور بس یاترا پر بھی روک لگا دی تھی۔

Read More – یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے ادارہ میں اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سیاست ڈاٹ کام-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading